aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gauharo.n"
یوسف عزیز دلہا جا مصر میں ہوا تھاپاکیزہ گوہروں کی عزت نہیں وطن میں
تماشا دیکھ کر دنیا کا سائلؔ کو ہوئی حیرتکہ تکتے رہ گئے بد گوہروں کا منہ گہر والے
غلطیدہ گوہروں کو زمیں سے نکال کرتیرہ شبی کو دیجیے تنویر کائنات
لگنے نہ دے بس ہو تو اس کے گوہر گوش کو بالے تکاس کو فلک چشم مہ و خور کی پتلی کا تارا جانے ہے
خالی جو ہوئی شام غریباں کی ہتھیلیکیا کیا نہ لٹاتی رہیں گوہر تیری آنکھیں
میں ہوں صدف تو تیرے ہاتھ میرے گہر کی آبرومیں ہوں خذف تو تو مجھے گوہر شاہوار کر
کس واسطے عزیز نہیں جانتے مجھےلعل و زمرد و زر و گوہر نہیں ہوں میں
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کینہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
گوہر کو عقد گردن خوباں میں دیکھناکیا اوج پر ستارۂ گوہر فروش ہے
علم کے دریا سے نکلے غوطہ زن گوہر بدستوائے محرومی خذف چین لب ساحل ہوں میں
بصیرت مجھ میں ہے نایابؔ ایسیمیں ہر قطرے میں گوہر دیکھتا ہوں
گوہر اشک سے خالی نہیں آنکھیں انورؔیہی پونجی تو زمانے سے بچا رکھی ہے
ہمارے آنسوؤں کی آبداری اور ہی کچھ ہےکہ یوں ہونے کو روشن گوہر شبنم بھی ہوتے ہیں
وہی ہے صاحب امروز جس نے اپنی ہمت سےزمانے کے سمندر سے نکالا گوہر فردا
نہیں جاتی متاع لعل و گوہر کی گراں یابیمتاع غیرت و ایماں کی ارزانی نہیں جاتی
ہر تماشائی فقط ساحل سے منظر دیکھتاکون دریا کو الٹتا کون گوہر دیکھتا
میری نظر میں اس کی تب و تاب اور ہےکہتے ہیں جس کو گوہر نایاب اور ہے
برق خرمن زار گوہر ہے نگاہ تیز یاںاشک ہو جاتے ہیں خشک از گرمیٔ رفتار دوست
زمیں میں دانۂ گندم صدف میں ہم ہوے گوہرہمارے عجز نے ہر معرکہ میں ہم کو در رکھا
لعل و گوہر کے خزانے ہیں یہ سارے آنسوکوئی آنکھوں سے چرا لے نہ تمہارے آنسو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books