aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hilm"
روبرو اس کے کبھو بات نہ سدھری ہم سےحلم ہے چین ہے دہشت ہے حیا ہے کیا ہے
ویسے تو اک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائےایسے کوئی طوفان ہلا بھی نہیں سکتا
اس شہر حیلہ جو میں جو محرم ملے مجھےفریاد جان جاں وہی محرم ملے تمہیں
ہاتھ ہلا کر رخصت ہوگااس کی صورت ہجر کا چاند
کبھی لکھوانے گئے خط کبھی پڑھوانے گئےہم حسینوں سے اسی حیلے بہانے سے ملے
رونق بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیںدل میں شکایتیں رہیں لب نہ مگر ہلا سکے
پھل تو سب میرے درختوں کے پکے ہیں لیکناتنی کمزور ہیں شاخیں کہ ہلا بھی نہ سکوں
ہائے آداب محبت کے تقاضے ساغرؔلب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا
زندگی بھی تو پشیماں ہے یہاں لا کے مجھےڈھونڈتی ہے کوئی حیلہ مرے مر جانے کا
اف یہ زمیں کی گردشیں آہ یہ غم کی ٹھوکریںیہ بھی تو بخت خفتہ کے شانے ہلا کے رہ گئیں
جب سے بچھڑے وہ مسکرائے نہ ہمسب نے چھیڑا تو لب ہلا بیٹھے
زمانے کو ہلا دینے کے دعوے باندھنے والوزمانے کو ہلا دینے کی طاقت ہم بھی رکھتے ہیں
وہ حیلہ گر ہیں جو مجبوریاں شمار کریںچراغ ہم نے جلائے ہوا کے ہوتے ہوئے
وہ چیخ ابھری بڑی دیر گونجی ڈوب گئیہر ایک سنتا تھا لیکن کوئی ہلا بھی نہیں
وہ حیلہ گر جو وفا جو بھی ہے جفاخو بھیکیا بھی فیضؔ تو کس بت سے دوستانہ کیا
ہم کو گالی کے لیے بھی لب ہلا سکتے نہیںغیر کو بوسہ دیا تو منہ سے دکھلا کر دیا
ربط کے سینکڑوں حیلے ہیں محبت نہ سہیہم ترے ساتھ کسی اور بہانے لگ جائیں
مانگوں تو سہی بوسہ پر کیا ہے علاج اس کایاں ہونٹ کا ہل جانا واں بات کا پا جانا
کج ادا تھی بہت امید مگرہم بھی جونؔ ایک حیلہ جو ٹھہرے
کس کو بکنا تھا مگر خوش ہیں کہ اس حیلے سےہو گئیں اپنے خریدار سے باتیں کیا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books