aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "idhar"
سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشتمکیں ادھر کے بھی جلوے ادھر کے دیکھتے ہیں
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہدپر طبیعت ادھر نہیں آتی
میں اپنی ہی الجھی ہوئی راہوں کا تماشہجاتے ہیں جدھر سب میں ادھر کیوں نہیں جاتا
نہ دواۓ درد جگر ہوں میں نہ کسی کی میٹھی نظر ہوں میںنہ ادھر ہوں میں نہ ادھر ہوں میں نہ شکیب ہوں نہ قرار ہوں
وہ راحت جاں ہے مگر اس در بدری میںایسا ہے کہ اب دھیان ادھر بھی نہیں جاتا
جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتامجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتا
وائے دیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کوآپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا
ذکر اک بے وفا اور ستم گر کا تھا آپ کا ایسی باتوں سے کیا واسطہآپ تو بے وفا اور ستم گر نہیں آپ نے کس لیے منہ ادھر کر لیا
اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیںرخ ہواؤں کا جدھر کا ہے ادھر کے ہم ہیں
جو بھی مانگو ادھار دوں گا میںاس گلی میں دکان کر لی ہے
ہمارے دل کو ابھی مستقل پتا نہ بناہمیں پتا ہے ترا دل ادھر لگے گا نہیں
گھروندے تو گھروندے ہیں چٹانیں ٹوٹ جاتی ہیںاڑانے کے لیے آندھی اگر نام و نشاں آئی
ادھر ایک حرف کہ کشتنی یہاں لاکھ عذر تھا گفتنیجو کہا تو سن کے اڑا دیا جو لکھا تو پڑھ کے مٹا دیا
یہ کون لوگ ہیں مرے ادھر ادھروہ دوستی نبھانے والے کیا ہوئے
ہر قدم پر ادھر مڑ کے دیکھاان کی محفل سے ہم اٹھ تو آئے
بلاتی ہے مگر جانے کا نئیںوہ دنیا ہے ادھر جانے کا نئیں
دینا وہ اس کا ساغر مے یاد ہے نظامؔمنہ پھیر کر ادھر کو ادھر کو بڑھا کے ہاتھ
دیر سے سوئے حرم آیا نہ ٹکہم مزاج اپنا ادھر لائے بہت
لاکھ روکیں یہ اندھیرے مرا رستہ لیکنمیں جدھر روشنی جائے گی ادھر جاؤں گا
اگر سونے کے پنجڑے میں بھی رہتا ہے تو قیدی ہےپرندہ تو وہی ہوتا ہے جو آزاد رہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books