aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ilahi"
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزاریا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے
ہر ذرہ چمکتا ہے انوار الٰہی سےہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے
بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیںالٰہی ترک الفت پر وہ کیونکر یاد آتے ہیں
ان حسینوں کا لڑکپن ہی رہے یا اللہہوش آتا ہے تو آتا ہے ستانا دل کا
آ گیا اس کا تصور تو پکارا یہ شوقدل میں جم جائے الٰہی یہ خیال اچھا ہے
جب تک الٰہی جسم میں جان حزیں رہےنظریں مری جوان رہیں دل حسیں رہے
الٰہی مرے دوست ہوں خیریت سےیہ کیوں گھر میں پتھر نہیں آ رہے ہیں
کشتئ دل کی الٰہی بحر ہستی میں ہو خیرناخدا ملتے ہیں لیکن با خدا ملتا نہیں
الٰہی کیوں نہیں اٹھتی قیامت ماجرا کیا ہےہمارے سامنے پہلو میں وہ دشمن کے بیٹھے ہیں
مدت میں شام وصل ہوئی ہے مجھے نصیبدو چار سال تک تو الٰہی سحر نہ ہو
جھوٹ جب بولتے ہیں وہ تو دعا ہوتی ہےیا الٰہی مری باتوں میں اثر پیدا کر
کیسے بے رحم ہیں صیاد الٰہی توبہموسم گل میں مجھے کاٹ کے پر رکھتے ہیں
الٰہی کچھ تو ہو آسان نزع کی مشکلدم اخیر تو تسکین دے وہ آ کے مجھے
الٰہی دل نوازی پھر کریں وہ مے فروش آنکھیںالٰہی اتحاد شیشہ و پیمانہ ہو جائے
اس عہد میں الٰہی محبت کو کیا ہواچھوڑا وفا کو ان نے مروت کو کیا ہوا
جدا جو ہم کو کرے اس صنم کے کوچے سےالٰہی راہ میں ایسا کوئی رقیب نہ ہو
کافر ہے تو ہے تابع تقدیر مسلماںمومن ہے تو وہ آپ ہے تقدیر الٰہی
سخن میں سوز الٰہی کہاں سے آتا ہےیہ چیز وہ ہے کہ پتھر کو بھی گداز کرے
لوگ تھرا گئے جس وقت منادی آئیآج پیغام نیا ظل الٰہی دیں گے
الٰہی کیسے ہوتے ہیں جنہیں ہے بندگی خواہشہمیں تو شرم دامن گیر ہوتی ہے خدا ہوتے
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books