aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaada"
یہاں کے لوگ کب کے جا چکے ہیںسفر جادہ بہ جادہ کر لیا کیا
رہرو راہ محبت رہ نہ جانا راہ میںلذت صحرا نوردی دورئ منزل میں ہے
جاتا ہوں داغ حسرت ہستی لیے ہوئےہوں شمع کشتہ در خور محفل نہیں رہا
ہجرتوں کا خوف تھا یا پر کشش کہنہ مقامکیا تھا جس کو ہم نے خود دیوار جادہ کر لیا
جادۂ شوق میں پڑا قحط غبار کارواںواں کے شجر تو سر بسر دست سوال ہو گئے
کارواں ہے یا سراب زندگی ہے کیا ہے یہایک منزل کا نشاں اک اور ہی جادہ لگا
کبھی جادۂ طلب سے جو پھرا ہوں دل شکستہتری آرزو نے ہنس کر وہیں ڈال دی ہیں بانہیں
دل گزر گاہ خیال مے و ساغر ہی سہیگر نفس جادۂ سر منزل تقوی نہ ہوا
شکستہ پا کو مژدہ خستگان راہ کو مژدہکہ رہبر کو سراغ جادۂ منزل نہیں ملتا
لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالبؔجادۂ رہ کشش کاف کرم ہے ہم کو
نظر میں ہے ہماری جادۂ راہ فنا غالبؔکہ یہ شیرازہ ہے عالم کے اجزائے پریشاں کا
فکر منزل ہے نہ ہوش جادۂ منزل مجھےجا رہا ہوں جس طرف لے جا رہا ہے دل مجھے
یک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کایاں جادہ بھی فتیلہ ہے لالے کے داغ کا
آئے جسے ہو جادۂ رفعت کی آرزوپھر سر کسی کے در پہ جھکائے ہوئے ہیں ہم
اثر آبلہ سے جادۂ صحرائے جنوںصورت رشتۂ گوہر ہے چراغاں مجھ سے
بیگانہ صفت جادۂ منزل سے گزر جاہر چیز سزاوار نظارہ نہیں ہوتی
شوق اس دشت میں دوڑائے ہے مجھ کو کہ جہاںجادہ غیر از نگہ دیدۂ تصویر نہیں
ایک جا حرف وفا لکھا تھا سو بھی مٹ گیاظاہراً کاغذ ترے خط كا غلط بردار ہے
دوڑے ہیں مگر صحن سے باہر نہیں دوڑےگھر ہی میں رہے پاؤں میں جادہ نہیں پہنا
آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہےنقش پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books