aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "juu.daa"
خود کو جانا جدا زمانے سےآ گیا تھا مرے گمان میں کیا
اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیںکیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
ہوا جب غم سے یوں بے حس تو غم کیا سر کے کٹنے کانہ ہوتا گر جدا تن سے تو زانو پر دھرا ہوتا
ہم بھی کیا سادہ تھے ہم نے بھی سمجھ رکھا تھاغم دوراں سے جدا ہے غم جاناں جاناں
پھول سے رنگ جدا ہونا کوئی کھیل نہیںاپنی مٹی کو کہیں چھوڑ کے جائیں کیسے
یہ سبھی ویرانیاں اس کے جدا ہونے سے تھیںآنکھ دھندلائی ہوئی تھی شہر دھندلایا نہ تھا
اس کو جدا ہوئے بھی زمانہ بہت ہوااب کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ہوا
حال دل یار کو لکھوں کیوں کرہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہمتو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیاہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے
یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیںملنے والے کہیں الفت میں جدا ہوتے ہیں
تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل ابجدتھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا
تیرے ملنے کی خوشی میں کوئی نغمہ چھیڑوںیا ترے درد جدائی کا گلا پیش کروں
تب تک تو پھول جیسی ہی تازہ تھی اس کی یادجب تک وہ پتیوں کو جدا کر نہیں گیا
میں رہا عمر بھر جدا خود سےیاد میں خود کو عمر بھر آیا
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میںخدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
مجھ کو کہئے برا نہ غیر کے ساتھجو ہو کہنا جدا جدا کہئے
صدمہ تو ہے مجھے بھی کہ تجھ سے جدا ہوں میںلیکن یہ سوچتا ہوں کہ اب تیرا کیا ہوں میں
دل کو اس راہ پہ چلنا ہی نہیںجو مجھے تجھ سے جدا کرتی ہے
ہائے یہ بیگانگی اپنی نہیں مجھ کو خبرہائے یہ عالم کہ تو دل سے جدا ہوتا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books