aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaabe"
دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیںجیسے بچھڑے ہوئے کعبہ میں صنم آتے ہیں
لٹاتے دولت دنیا کو میکدے میں ہمطلائی ساغر مے نقرئی سبو کرتے
کعبے میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافربت خانے میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کازندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
اگر کعبہ کا رخ بھی جانب مے خانہ ہو جائےتو پھر سجدہ مری ہر لغزش مستانہ ہو جائے
بت کدے سے چلے ہو کعبے کوکیا ملے گا تمہیں خدا کے سوا
کعبے کا شوق ہے نہ صنم خانہ چاہئےجانانہ چاہئے در جانانہ چاہئے
کعبہ کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہےمجھ کو خبر نہیں مری مٹی کہاں کی ہے
واہ کیا راہ دکھائی ہے ہمیں مرشد نےکر دیا کعبہ کو گم اور کلیسا نہ ملا
دیر و حرم کے حبس کدوں کے ستائے ہیںہم آج مے کدے کی ہوا کھانے آئے ہیں
تیرے گھر آئیں تو ایمان کو کس پر چھوڑیںہم تو کعبے ہی میں اے دشمن دیں اچھے ہیں
یوں صدا دیتے ہوئے تیرے خیال آتے ہیںجیسے کعبے کی کھلی چھت پہ بلال آتے ہیں
گو واں نہیں پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیںکعبے سے ان بتوں کو بھی نسبت ہے دور کی
بیچارہ کتنی دور سے آیا ہے شیخ جیکعبے میں کیوں دبائیں نہ ہم برہمن کے پاؤں
وفا داری بشرط استواری اصل ایماں ہےمرے بت خانے میں تو کعبہ میں گاڑو برہمن کو
جب قدم کعبے سے رکھا سوئے دیرتار الجھے جامۂ احرام کے
بت بھی اس میں رہتے تھے دل یار کا بھی کاشانہ تھاایک طرف کعبے کے جلوے ایک طرف بت خانہ تھا
کعبے سے تعلق ہے نہ بت خانے کا غم ہےحاصل مرے سجدوں کا ترا نقش قدم ہے
کجی جن کی طبیعت میں ہے کب ہوتی وہ سیدھی ہےکہو شاخ گل تصویر سے کس طرح خم نکلے
اپنا نہیں یہ شیوہ کہ آرام سے بیٹھیںاس در پہ نہیں بار تو کعبہ ہی کو ہو آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books