aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qasr"
تھکن کو اوڑھ کے بستر میں جا کے لیٹ گئےہم اپنی قبر مقرر میں جا کے لیٹ گئے
قصر تن کو یوں ہی بنوا یہ بگولے ناسخؔخوب ہی نقشۂ تعمیر لیے پھرتے ہیں
مہمان قصر ہیں ہمیں کچھ رمز چاہئیںیہ پوچھ کے بتاؤ کھنڈر کس کے پاس ہے
نسل در نسل انتظار رہاقصر ٹوٹے نہ بے نوائی گئی
کانپ اٹھیں قصر شاہی کے گنبد تھرتھرائے زمیں معبدوں کیکوچہ گردوں کی وحشت تو جاگے غم زدوں کو بغاوت تو آئے
گلشن عجب بہار کے ہر قصر رشک خلداور گومتی غضب کی ہے دریائے لکھنؤ
مبارک ہو تجھے یہ قصر رنگیںمجھے دیوار کا سایہ بہت ہے
آنے والی تھی خزاں میدان خالی کر دیاکل ہوائے شب نے سارا لان خالی کر دیا
قصر معنی کے مکیں تھے پھر بھیطے نہ کی لفظ کی وادی ہم نے
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
کبھی میں آب کے تعمیر کردہ قصر میں ہوںکبھی ہوا میں بنائے ہوئے سے گھر میں تھا
پرانے وقتوں کا ہے قصر زندگی میریتمہارا نام بھی اس میں کہیں لکھا ہوگا
زندگی کا درد لے کر انقلاب آیا تو کیاایک دوشیزہ پہ غربت میں شباب آیا تو کیا
بکھیرتے رہو صحرا میں بیج الفت کےکہ بیج ہی تو ابھر کر شجر بناتے ہیں
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
خبر کسے ہے کسے پوچھیے بتائے کونپرانے قصر میں کیا صبح و شام جلتا تھا
قدم حضور کے آئے مرے نصیب کھلےجواب قصر سلیماں غریب خانہ ہوا
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
قصر تن بگڑا کسی کا گورکن کی بن پڑیگھر کسی کا گر پڑا گھر بن گیا مزدور کا
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books