aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saaz-e-aish"
انجمن ساز عیش تو ہے یہاںاور پھر کس کی آرزو ہے یہاں
اے عیشؔ ہے فرسودہ اب قیس کا افسانہالفت تو کسی کی بھی جاگیر نہیں ہوتی
ہر روش ان کی قیامت ہے قیامت اے عیشؔجس طرف جاتے ہیں اک حشر بپا ہوتا ہے
اے عیشؔ جب سے بادۂ لا تقنطو ملاباقی رہا نہ ڈر ہمیں روز حساب کا
ہر بزم نشاط اے عیشؔ ہوئی اس شوخ کے جلوؤں سے روشنکاشانۂ غم میں جلوہ فگن لیکن وہ دل آرا ہو نہ سکا
کچھ ایسے کی ہے ادا رسم بندگی میں نےگزار دی ترے وعدے پہ زندگی میں نے
ہے عیشؔ ساتھ کوئی راہبر نہ ہم راہیکٹے گی دیکھیے تنہا رہ وفا کیسے
کیسی اجڑی ہے یہ محفل عیشؔ ہنگام سحرشمع کشتہ ہے کہیں اور خاک پروانہ کہیں
دیکھ سودا زدۂ الفت خوباں اے عیشؔوادی عشق میں کیا کیا تگ و پو کرتے ہیں
دنیا لرز گئی دل حرماں نصیب کیاس طرح ساز عیش نہ چھیڑا کرے کوئی
سعی بے فائدہ ہے چارہ گرومرض عشق کی دوا ہی نہیں
رحم اے چشم بنایا ہے کہیں کیا دل کوقطرۂ اشک ہو مژگاں سے ٹپکنے کے لیے
عاشق ہوئے ہیں پردہ نشیں پر بس اس لیےرکھتے ہیں سوز عشق نہاں جان و تن میں ہم
شب سوز غم سے شمع صفت بے قراریاںکیا کیا نہ میرے دل کو رہیں تیرے واسطے
واعظو بندۂ خدا تو ہے عیشؔہم نے مانا وہ پارسا نہ سہی
بگاڑیں چرخ سے ہم عیشؔ کس بھروسے پرنہ آہ میں ہے نہ سوز دل و جگر میں اثر
چارہ گر جانے دے تکلیف مداوا ہے عبثمرض عشق سے ہوتا کہیں آرام بھی ہے
یہاں تو تجھ کو سو پردے لگے ہیں اہل تقوی سےبھلا رندوں سے کیوں اے دختر رز تو نہیں چھپتی
ہم اس کی چشم سیہ مست کے ہیں مستانےیہ وہ نشے ہیں کہ جس کا کبھی اتار نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books