aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "talak"
ابھی تلک تو نہ کندن ہوئے نہ راکھ ہوئےہم اپنی آگ میں ہر روز جل کے دیکھتے ہیں
زندگی تو کب تلک در در پھرائے گی ہمیںٹوٹا پھوٹا ہی سہی گھر بار ہونا چاہئے
گر انتظار کٹھن ہے تو جب تلک اے دلکسی کے وعدۂ فردا کی گفتگو ہی سہی
پہنچیں گے رہ گزر یار تلک کیوں کر ہمپہلے جب تک نہ دو عالم سے گزر جائیں گے
گئے دنوں کی لاش پر پڑے رہو گے کب تلکالم کشو اٹھو کہ آفتاب سر پہ آ گیا
گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گےاپنے ہی آپ تک گئے ہوں گے
مجھ کو یہ ہوش ہی نہ تھا تو مرے بازوؤں میں ہےیعنی تجھے ابھی تلک میں نے رہا نہیں کیا
وہ بھی منزل تلک پہنچ جاتااس نے ڈھونڈا نہیں پتا میرا
ورنہ اب تلک یوں تھا خواہشوں کی بارش میںیا تو ٹوٹ کر رویا یا غزل سرائی کی
دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیازخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا
تجھ سے یہ گاہ گاہ کا شکوہجب تلک ہے بسا غنیمت ہے
دل نہ پہنچا گوشۂ داماں تلکقطرۂ خوں تھا مژہ پر جم رہا
ستون دار پہ رکھتے چلو سروں کے چراغجہاں تلک یہ ستم کی سیاہ رات چلے
اسے فرازؔ اگر دکھ نہ تھا بچھڑنے کاتو کیوں وہ دور تلک دیکھتا رہا مجھ کو
کہتے ہی نشہ ہائے ذوق کتنے ہی جذبہ ہائے شوقرسم تپاک یار سے رو بہ زوال ہو گئے
یہ کم ہے کیا کہ مرے پاس بیٹھا رہتا ہےوہ جب تلک مرے دل کو دکھا نہیں جاتا
ترے آنے سے کوئی ہوش رہے یا نہ رہےاب تلک تو ترے بیمار کا حال اچھا ہے
خواب ہی خواب کب تلک دیکھوںکاش تجھ کو بھی اک جھلک دیکھوں
خیال آیا ہے اب راستہ بدل لیں گےابھی تلک تو بہت زندگی فضول کی ہے
جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہےمری طرح سے اکیلا دکھائی دیتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books