aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چار"
گر آج اوج پہ ہے طالع رقیب تو کیایہ چار دن کی خدائی تو کوئی بات نہیں
چار دن کی یہ رفاقت جو رفاقت بھی نہیںعمر بھر کے لیے آزار ہوئی جاتی ہے
جیسے بیگانے سے اب ملتے ہو ویسے ہی سہیآؤ دو چار گھڑی میرے مقابل بیٹھو
مفلس کو دیویں ایک تونگر کو چار چارگر اور مانگے وہ تو اسے جھڑکیں بار بار
قہاري و غفاري و قدوسي و جبروت يہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
تجھ سے روشن ہے کائنات مریتیرے جلوے ہیں چار سو اب بھی
تو نے تو ایک ہی صدمے سے کیا تھا دو چاردل کو ہر طرح سے برباد کیا ہے میں نے
ختم ہو جائے جو دو چار قدم اور چلوموڑ پڑتا ہے جہاں دشت فراموشی کا
بپھر گئے تھے ہمارے وطن کے پیر و جواںدیار ہند میں رن پڑ گیا تھا چار طرف
لے جانی اب اپنے من کے پیراہن کی گرہیں کھوللے جانی اب آدھی شب ہے، چار طرف سناٹا ہے
مصر میں چار سو تھا حکم رواںآنکھ تھی جانب وطن نگراں
سینے سے گھٹا اٹھے آنکھوں سے جھڑی برسےپھاگن کا نہیں بادل، جو چار گھڑی برسے
اور چار دیواریںمجھ سے بے تعلق سب
وہ جو دو چار سبو کش تھے کہ جن کے دم سےگردش جام بھی تھی رونق مے خانہ بھی تھی
وہ چار قدم کا فاصلہ کیاپھر راہ سے بے خبر نہیں تھا
حضور میں اس سیاہ چادر کا کیا کروں گییہ آپ کیوں مجھ کو بخشتے ہیں بصد عنایت
جہاں میں چار طرف چیخ ہے کراہے ہیںستم رسیدہ دلوں سے نکلتی آہیں ہیں
تم یاد مجھے آ جاتے ہوجب چار نگاہیں کر کے کوئی محو تبسم ہوتا ہے
تري خودي ميں اگر انقلاب ہو پيدا عجب نہيں ہے کہ يہ چار سو بدل جائے
ملک بھر کو قید کر دے کس کے بس کی بات ہےخیر سے سب ہیں کوئی دو چار دس کی بات ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books