Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جہاد

منشایاد

جہاد

منشایاد

MORE BYمنشایاد

    کہانی کی کہانی

    کہانی جہاد روکنے کے ایک حکم کے گرد گھومتی ہے جو وائرلیس سے موصول ہوتا ہے۔ جنرل اپنے کمانڈر سے کہتا ہے کہ جو لوگ جہاد کے لیے گیے ہیں انھیں واپس بلا لو۔ کمانڈر کہتا ہے لوگ تو نیچے جا چکے ہیں اور اپنی منزل کے قریب ہیں۔ جنرل پھر اصرار کرتا ہے کہ انھیں واپس بلا لو کیونکہ یہ اوپر کا حکم ہے۔ کمانڈر پوچھتا ہے کیا وحی کے ذریعے حکم ملا ہے، جنرل کہتا ہے، نہیں، وائرلیس کے ذریعے۔

    ’’ہیلو کمانڈر۔۔۔ تم پر سلامتی ہو۔‘‘

    ’’ حضور آپ پر بھی۔‘‘

    ’’ کہاں ہو کمانڈر؟‘‘

    ’’ سر ابھی اوپر ہوں۔ مگر میرے آدمی نیچے جا چکے ہیں۔‘‘

    ’’انھیں واپس بلا لو۔‘‘

    ’’یہ آپ کیا فرما رہے ہیں؟‘‘

    ’’ہاں۔۔۔ انھیں واپس بلا لو اور خود بھی آگے مت جاؤ۔‘‘

    ’’مگر حضور وہ تو اپنے ٹارگٹ کے قریب؟‘‘

    ’’وہ جہاں بھی ہیں انھیں فوراً واپس لے آؤ۔ انھیں مشن مکمل کرنے کا ثواب ملےگا۔‘‘

    ’’میں کوشش کرتا ہوں حضور۔۔۔ مگر ابو صالح بہت جوشیلا ہے۔ شہادت سے کم مرتبے پر راضی نہ ہوگا۔‘‘

    ’’اسے بشارت دوکہ اللہ نے ان کی شہادت قبول کر لی۔‘‘

    ’’ٹھیک ہے حضور۔ مگر جہاد؟‘‘

    ’’جہاد بند کرنے کا حکم آیا ہے۔‘‘

    ’’کہاں سے؟‘‘

    ’’اوپر سے۔‘‘

    ’’وحی کے ذریعے؟‘‘

    ’’نہیں، وائرلیس پر۔‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے