مزاح پر اقوال

میرا عقیدہ ہے کہ جو قوم اپنے آپ پر جی کھول کر ہنس سکتی ہے وہ کبھی غلام نہیں ہو سکتی۔

مشتاق احمد یوسفی

عمل مزاح اپنے لہو میں تپ کر نکھرنے کا نام ہے۔

مشتاق احمد یوسفی

اچھے طنز نگار تنے ہوئے رسے پر اترا اترا کر کرتب نہیں دکھاتے بلکہ ’رقص یہ لوگ کیا کرتے ہیں تلواروں پر‘

مشتاق احمد یوسفی

مزاح، مذہب اور الکحل ہر چیز میں بآسانی حل ہو جاتے ہیں۔

مشتاق احمد یوسفی

حس مزاح ہی در اصل انسان کی چھٹی حس ہے۔ یہ ہو تو انسان ہر مقام سے بہ آسانی گزر جاتا ہے۔

مشتاق احمد یوسفی

مزاح کی میٹھی مار بھی شوخ آنکھ، پرکار عورت اور دلیر کے وار کی طرح کبھی خالی نہیں جاتی۔

مشتاق احمد یوسفی

مزاح نگار کے لیے نصیحت، فضیحت، اور فہمائش حرام ہیں۔

مشتاق احمد یوسفی

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS
بولیے