Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نظارہ پر اشعار

ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی

ہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی

علامہ اقبال

سنا ہے حشر میں ہر آنکھ اسے بے پردہ دیکھے گی

مجھے ڈر ہے نہ توہین جمال یار ہو جائے

جگر مراد آبادی

خامشی ہے سینہ سینہ گلیوں گلیوں شور ہے

دل دہل اٹھتا ہے دلی کا نظارہ دیکھ کر

ثاقب ہمراز

اندھے بھی بنا لیتے ہیں تصویر صنم کی

بینائی پہ موقوف نظارے نہیں ہوتے

جانی لکھنوی

یہ دیکھتے رہو کہ کوئی دیکھتا بھی ہے

ان دیکھتے ہوؤں کی طرف دیکھتے رہو

نویش ساہو

چند قدموں پر بدل جاتے ہیں میرے ہم سفر

اے خدا کوئی نظارا تو نظر میں روک دے

آشو مشرا
بولیے