تم
تم مجھے پسند اسی لئے کچھ کچھ
دور رہتا ہوں تم سے دور ہی سے
رنگ دکھائی دیتے ہیں تمہارے احساس ہوتا ہے تمہارے ہونے کا
سمجھ سکتا ہوں تمہیں بہتر طریقے پر سنیما کی گتھم گتھا قطاریں
دیکھ کر غصہ نہیں آتا ایک سیلن بھری کھولی میں
فٹ پاتھ پر دفتر کے سڑے ہوئے بل میں
کیا کرے کوئی اس سے تو فلم ہی بہتر ہے
گداز سینوں والی اداکارہ اچھی لگتی ہے اسکرین پر
اس کے بعد بیوی بھی اچھی لگتی ہے گھر پر
تم روتے ہو خوش ہوتے ہو شادی کرتے ہو
بچے پیدا کرتے ہو تقریبوں میں جاتے ہو قبرستانوں میں جاتے ہو
ٹھساٹھس بھری لوکل ٹرین میں رمی کھیلتے ہو فوٹ بورڈ پر
تھک کر بحث کرتے ہو سیاسی موضوعات پر
عشق کرتے ہو کبھی کبھی صدق دل سے
پیار یعنی بوسہ بازی بھی کرتے ہو کھل کر
مورچے نکالتے ہو نعرے لگاتے ہو مگر
خشک نہیں ہوتا تمہارا گلا کسی لمحے بھی
چنے چباتے ہو گولیاں کھاتے ہو شہید ہوتے ہو
پھر تمہاری یاد گاروں پر
کوے بیٹ کرتے ہیں اور کامیاب سیاسی نیتا
ہار چڑھاتے ہیں تمہیں چناؤ سے پہلے
تم جیب کاٹتے ہو بھاشن سنتے ہو
حکومت اور شراب کے اڈے چلاتے ہو مندر جاتے ہو
چاقو دکھاتے ہو بائے کاٹ کرتے ہو لفڑے کرتے ہو
تمہارے پاس آتما قیاسات و نظریات کے
کولھوں پر لات مارنے والی آتما
تم بہتے چلے جاتے ہو مسلسل بہتے رہتے ہو
رفتار الٹی سیدھی اوپر نیچے آڑی ترچھی رفتار
کرنا ہوگا ہوگا ہونا ہی ہوگا
سوچنے کا بھی وقت نہیں پس لگاتار جیتے رہتے ہو
تمہاری نسلیں دفن ہو جاتی ہیں یہی تمہاری روایت ہے
تم دادا ہو گلی سے لےکر دلی تک کے
تم ووٹ دیتے ہو سڑک پر پیشاب کرتے ہو
تمہیں باوا بھی چاہئے اور بیوڑہ بھی
اور پھر تم ہی اس کی جینتی مناتے ہو
بھوکے ناخنوں سے نوچ لیتے ہو
وہ سارے سپنے جو مہاتماؤں نے تمہاری خاطر دیکھے تھے
اور جب تمہاری بیوی بچہ جنتی ہے
تب تم بے قراری سے ٹہلتے ہو
انتظار کرتے ہو ایک عجیب بے چینی کے ساتھ
ایک نئی ننھی سی آنے والی دنیا کا
اور جب لال مٹی بھرے ٹین کے زنگ خوردہ ڈبوں کو
تم گملوں کی صورت لٹکاتے ہو
ان میں پھول اگاتے ہو تب تم ایسے لگتے ہو
جیسے چہروں کا ایک گہرا بے انت ساگر
جیسے ایک دھڑکتا ہوا دل بہت ہی وشال
ایسے بھرپور پن میں اپنی وشالتا تم خود ہو
تب مجھے ملتا ہے اپنا بھرپور آدمیوں
تمہارے وجود کا احساس کرتے ہوئے اپنے لہو میں
تمہارے پن کی کوکھ میں پلتا ہوا محسوس ہوتا ہے مجھے
میرا پن اور روح میں اتر جانے والے میرے نغمے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.