Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shaukat Wasti's Photo'

شوکت واسطی

1922 - 2009 | ملتان, پاکستان

شوکت واسطی کے اشعار

بڑے وثوق سے دنیا فریب دیتی رہی

بڑے خلوص سے ہم اعتبار کرتے رہے

عجیب بات ہے دن بھر کے اہتمام کے بعد

چراغ ایک بھی روشن ہوا نہ شام کے بعد

شوکتؔ ہمارے ساتھ بڑا حادثہ ہوا

ہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا

روش روش پہ چمن کے بجھے بجھے منظر

یہ کہہ رہے ہیں یہاں سے بہار گزری ہے

مجھے تو رنج قبا ہائے تار تار کا ہے

خزاں سے بڑھ کے گلوں پر ستم بہار کا ہے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے