Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Iqbal Sohail's Photo'

اقبال سہیل

1884 - 1955 | اعظم گڑہ, انڈیا

مجاہد آزادی ،وکیل ،1935میں یوپی کے قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے

مجاہد آزادی ،وکیل ،1935میں یوپی کے قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے

اقبال سہیل کے اشعار

کچھ ایسا ہے فریب نرگس مستانہ برسوں سے

کہ سب بھولے ہوئے ہیں کعبہ و بت خانہ برسوں سے

حسن فطرت کی آبرو مجھ سے

آب و گل میں ہے رنگ و بو مجھ سے

نہ رہا کوئی تار دامن میں

اب نہیں حاجت رفو مجھ کو

وہ شبنم کا سکوں ہو یا کہ پروانے کی بیتابی

اگر اڑنے کی دھن ہوگی تو ہوں گے بال و پر پیدا

خاکستر دل میں تو نہ تھا ایک شرر بھی

بیکار اسے برباد کیا موج صبا نے

آشوب اضطراب میں کھٹکا جو ہے تو یہ

غم تیرا مل نہ جائے غم روزگار میں

کافی ہے بہت وسعت صحرائے زمانہ

ہم اور کہیں ڈھونڈ نکالیں گے ٹھکانہ

جو تصور سے ماورا نہ ہوا

وہ تو بندہ ہوا خدا نہ ہوا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے