Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

معروف دہلوی

1748 - 1826 | دلی, انڈیا

معروف دہلوی کے اشعار

67
Favorite

باعتبار

درد سر میں ہے کسے صندل لگانے کا دماغ

اس کا گھسنا اور لگانا درد سر یہ بھی تو ہے

کعبہ و دیر کو اپنا تو یہیں سے ہے سلام

در بدر کون پھرے یار کے در کے ہوتے

تیری آنکھوں کے تصور میں ہے سیر کونین

ورنہ ہم لوگ ادھر کے ادھر ہو کے رہتے

بولے وہ اپنی شکل کو آپ آئنہ میں دیکھ

دریا کے پار اور گلستاں ہے دوسرا

سب لگے اس بت کو سجدہ کرنے اے ؔمعروف آہ

کل جدھر ماتھے پہ وہ قشقہ سدھارا کھینچ کر

ہے دل میں زلف یار کے عالم کو دیکھیے

پھنستے ہیں آپ دام میں ہم ہم کو دیکھیے

میں ہی نہیں ہوں شیفتۂ حسن گندمی

آگے سے ہوتی آئی ہے آدم کو دیکھیے

یہاں تو داغ‌ خوں دامن سے دھویا تو نے اے قاتل

وہاں اک دن کھلے گا گل ہماری بے گناہی کا

ساقیا مے کہاں ہے شیشے میں

روشنی آفتاب کی سی ہے

سنتے ہی ہو کے ہم آغوش کہا ہنس کے تجھے

درد دل کی ہے دوا اور بھی درکار کہ بس

میں نے آہیں بھریں تو رک کے کہا

گھر میں دھونی سی کیا لگا دی ہے

کیوں نہ مٹی خراب ہو اپنی

اس خرابات کی بنا ہیں ہم

مذکور جبکہ تیرے تبسم کا آ پڑا

گلشن میں طفل غنچۂ دل کھلکھلا پڑا

اشک و لخت جگر آنکھوں سے رواں ہیں ؔمعروف

اب کوئی لعل چنے یا در مشہور چنے

غفلت میں جوانی گئی پیری میں ہوا ہوش

کیوں کر نہ کھلے آنکھ سحر ہی تو ہے آخر

ہوا کے گھوڑے پہ جب وہ سوار ہوتے ہیں

تو پا کے وقت میں کیا کیا مزے اڑاتا ہوں

آنکھ ٹک موندنے دے حیرت عشق

ایسی میں ٹکٹکی سے در گزرا

Recitation

بولیے