Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Rasheed lakhnavi's Photo'

رشید لکھنوی

1847 - 1918 | لکھنؤ, انڈیا

مرثیہ ، غزل اور رباعی کے ممتاز شاعر - میر انیس کے نواسے

مرثیہ ، غزل اور رباعی کے ممتاز شاعر - میر انیس کے نواسے

رشید لکھنوی کے اشعار

715
Favorite

باعتبار

زندگی کہتے ہیں کس کو موت کس کا نام ہے

مہربانی آپ کی نا مہربانی آپ کی

ہنس ہنس کے کہہ رہا ہے جلانا ثواب ہے

ظالم یہ میرا دل ہے چراغ حرم نہیں

ہماری زندگی و موت کی ہو تم رونق

چراغ بزم بھی ہو اور چراغ فن بھی ہو

دونوں آنکھیں دل جگر ہیں عشق ہونے میں شریک

یہ تو سب اچھے رہیں گے مجھ پر الزام آئے گا

تم نے احسان کیا ہے کہ نمک چھڑکا ہے

اب مجھے زخم جگر اور مزا دیتے ہیں

انتظار آپ کا ایسا ہے کہ دم کہتا ہے

نگہ شوق ہوں آنکھوں سے نکل جاؤں گا

گئے تھے حضرت زاہد تو زرد تھا چہرہ

شراب خانے سے نکلے تو سرخ رو نکلے

ہوا ہے سخت مشکل دفن ہونا تیرے وحشی کا

جہاں پر قبر کھودی جاتی ہے پتھر نکلتے ہیں

اے گل اندام یہ ہے فصل جوانی کا عروج

حسن کا رنگ ٹپکنے کو ہے رخساروں سے

اپنی وحشت سے ہے شکوہ دوسرے سے کیا گلہ

ہم سے جب بیٹھا نہ جائے کوئے جاناں کیا کرے

بتوں کے دل میں ہماری کچھ اب ہوئی ہے جگہ

خدا نے رحم کیا ورنہ مر گئے ہوتے

نہیں ہے جس میں تیرا عشق وہ دل ہے تباہی میں

وہ کشتی ڈوب جائے گی نہ جس میں نا خدا ہوگا

قید کی مدت بڑھی چھٹنے کی جب تدبیر کی

روز بدلی جاتی ہیں کڑیاں مری زنجیر کی

سئے جاتے ہیں کفن آپ کے دیوانوں کے

تار دامن کے ہیں ٹکڑے ہیں گریبانوں کے

سبھوں کی آ گئی پیری جو تم جوان ہوئے

زمیں کا دل ہوا مٹی خم آسمان ہوئے

دیکھیے لازم و ملزوم اسے کہتے ہیں

دل ہے داغوں کے لیے داغ مرے دل کے لیے

معشوق کون سا ہے نہ ہو دل میں جس کی یاد

اس مختصر سے باغ میں کس گل کی بو نہیں

کبھی مدفون ہوئے تھے جس جگہ پر کشتہ ابرو

ابھی تک اس زمیں سے سیکڑوں خنجر نکلتے ہیں

راس آئے تم کو ملک عشق کی آب و ہوا

عاشقو ہر وقت شغل آہ و زاری چاہیے

دل ہے شوق وصل میں مضطر نظر مشتاق دید

جو ہے مشغول اپنی اپنی سعئ لا حاصل میں ہے

سزا ہر ایک کو دینے لگی حیا ان کی

کہ چاک ہو گئی لپٹی جہاں قبا ان کی

وہ گیسو بڑھتے جاتے ہیں بلائیں ہوتی ہیں نازل

قدم تک آ گئے جب حشر عالم میں بپا ہوگا

ہمیشہ بے دلی کی کیجیے کیوں کر نہ دل داری

نہ ہونا پاس دل کا ہے نشانی ایک دلبر کی

خدا جانے یہ گردش کا طریقہ کب نکالا ہے

جسے کہتے ہیں گردوں اک مرے پاؤں کا چھالا ہے

جو میری چشم کے پردے شریک ہو جاتے

کمال دامن ابر بہار بڑھ جاتا

Recitation

بولیے