by Munshi Naubat Rai Nazar Lakhnavi
anwar-e-nazar
Kulliyat-e-Naubat Ra-e-Nazar
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Kulliyat-e-Naubat Ra-e-Nazar
منشی نوبت رائے نظر لکھنوی، دبستان لکھنؤ کے اہم اور نمائندہ شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ زیر نظر ان کے مجموعے میں غزلیں، نظمیں، قطعات تاریخ، قصیدے اور متفرقات شامل ہیں۔ نظر لکھنوی کے کلام کی چند نمایاں خصوصیات میں جو باتیں شامل ہیں وہ یہ ہیں کہ انہوں نے دبستان لکھنؤ کی شاعری کو نئی جہتوں سے آشنا کیا۔ لیکن ان سب کے ہوتے ہوئے انہوں نے نہ ہی قدما کے راسخ طریقوں سے صرف نظر کیا اور نہ ہی اس شعری و ادبی انقلاب سے منہ موڑا جو 1857 کی پہلی جنگ آزادی کے بعد رونما ہوا تھا۔ ایک طرف انہوں نے لکھنؤ کے مایہ ناز اساتذہ کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا تو دوسری جانب ان اصحاب علم سے بھی خصوصی روابط قائم رکھے جو نئے خیالات اور نظریات کو عام کر رہے تھے۔ یوں ان کی شاعری اور کلام قدیم و جدید کا خوبصورت سنگم ہے۔