Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Abr Ahsani Ganauri's Photo'

ابر احسنی گنوری

1898 - 1973 | سونی پت, انڈیا

ابر احسنی گنوری کے اشعار

60
Favorite

باعتبار

عشق میں اور بھی دیوانہ بنا دیتی ہے

میری آواز میں مل کر تری آواز مجھے

عشق میں اور بھی دیوانہ بنا دیتی ہے

میری آواز میں مل کر تری آواز مجھے

تم کیوں اداس ہو گئے میدان حشر میں

کہہ دو تو دل کی دل میں مری داستاں رہے

تم کیوں اداس ہو گئے میدان حشر میں

کہہ دو تو دل کی دل میں مری داستاں رہے

شاید اس بات پہ لب میرے سیے جاتے ہیں

آہ کے ساتھ نکل جائے نہ ارماں کوئی

شاید اس بات پہ لب میرے سیے جاتے ہیں

آہ کے ساتھ نکل جائے نہ ارماں کوئی

وحشیوں کو یہ سبق دیتی ہوئی آئی بہار

تار باقی نہ رہے کوئی گریبانوں میں

وحشیوں کو یہ سبق دیتی ہوئی آئی بہار

تار باقی نہ رہے کوئی گریبانوں میں

پلٹ آتا ہوں میں مایوس ہو کر ان مقاموں سے

جہاں سے سلسلہ نزدیک تر ہوتا ہے منزل کا

پلٹ آتا ہوں میں مایوس ہو کر ان مقاموں سے

جہاں سے سلسلہ نزدیک تر ہوتا ہے منزل کا

کون اب کشمکش زیست سے دے مجھ کو نجات

کر چکا ہے مرا قاتل نظر انداز مجھے

کون اب کشمکش زیست سے دے مجھ کو نجات

کر چکا ہے مرا قاتل نظر انداز مجھے

آنکھوں میں اشک داغ جگر میں لبوں پہ آہ

سب کچھ ہے پاس بے سر و ساماں نہیں ہیں ہم

آنکھوں میں اشک داغ جگر میں لبوں پہ آہ

سب کچھ ہے پاس بے سر و ساماں نہیں ہیں ہم

Recitation

بولیے