عین عرفان کے اشعار
بے مقصد محفل سے بہتر تنہائی
بے مطلب باتوں سے اچھی خاموشی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
بہت نزدیک تھے تصویر میں ہم
مگر وہ فاصلہ جو دکھ رہا تھا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
بس ایک دھن تھی سمندر کو پار کرنے کی
میں جانتا تھا سمندر کے پار کچھ بھی نہ تھا
جہاں تک ڈوبنے کا ڈر ہے تم کو
چلو ہم ساتھ چلتے ہیں وہاں تک
گامزن ہیں ہم مسلسل اجنبی منزل کی سمت
زندگی کی آرزو میں زندگی کھوتے ہوئے
کبھی سوچوں کہ خود میں لوٹ آؤں
کبھی سوچوں کہ ایسا کیوں کروں میں
مرا وجود جو پتھر دکھائی دیتا ہے
تمام عمر کی شیشہ گری کا حاصل ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
میری طرف سبھی کہ نگاہیں تھیں اور میں
جس کش مکش میں سب تھے اسی کش مکش میں تھا
ہو دن کہ چاہے رات کوئی مسئلہ نہیں
میرے لئے حیات کوئی مسئلہ نہیں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
غرق ہوتے جہاز دیکھے ہیں
سیل وقت رواں سمجھتا ہوں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ