علی الحسنین کے اشعار
اگر ہو قیس تو پھر جا کے ڈھونڈو لیلیٰ کو
اگر ہو جون تو پھر فارہہ کے ساتھ رہو
خودی سے پیار کرو اور خدا کے ساتھ رہو
یہ تم سے کس نے کہا بے وفا کے ساتھ رہو
جب سے ٹوٹا ہے تو چبھتا ہے مری آنکھوں میں
خواب تھا میرا کسی کانچ کے جیسا شاید
اک تجسس ہوا کرتا ہے برے کام سے قبل
ایک پچھتاوا برے کام کے انجام کے بعد
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
سزائیں دیکھتا ہوں اور سوچتا ہوں میں
جہاں میں عشق سے بڑھ کر کوئی بھی جرم نہیں
زندگی خواب ہے اور خواب بھی ایسا کہ جسے
جاگتی آنکھوں سے سب کے لیے دیکھا جائے
خدا سے چند مانگیں ہیں ہماری
ہماری بندگی ہڑتال پر ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ