Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

عاشق اکبرآبادی

1848 - 1918

عاشق اکبرآبادی کے اشعار

519
Favorite

باعتبار

ذکر کرتا ہے اس طرح میرا

مجھ کو گویا مٹائے جاتا ہے

ایک رتبہ ہے ترے در پہ گدا و شہ کا

آسماں کاسہ لئے پھرتا ہے مہر و مہ کا

مجھے تم دیکھ کر سمجھو کہ چاہت ایسی ہوتی ہے

محبت وہ بری شے ہے کہ حالت ایسی ہوتی ہے

ترے کوچے میں کوئی حور آ جاتی تو میں کہتا

کہ وہ جنت تو کیا جنت ہے جنت ایسی ہوتی ہے

اپنا ثانی وہ آپ ہی نکلے

آئنہ بھی دکھا کے دیکھ لیا

اپنے موقع پہ ہر اک بات بھلی ہوتی ہے

شب فرقت میں یہ صدمے بھی مزا دیتے ہیں

اگر نظارہ ہے منظور خستہ حالوں کا

تو آؤ کھول دیں جوڑا تمہارے بالوں کا

وعدۂ وصل گر کسی سے نہیں

آپ کیوں بے قرار پھرتے ہیں

ساقیٔ گلفام نے رکھی تو ہے بھر کر شراب

ڈر ہے اڑ جائے نہ شیشے سے پری بن کر شراب

یا الٰہی اس دل بیتاب کی تعمیر میں

کس نے پتھر رکھ دیا تھا عشق کی بنیاد کا

تو سر نہ گوندھ کہ شاگرد ہونے والا ہے

مرا نصیب ترے لمبے لمبے بالوں کا

جلوہ نگاہ میں ہے کسی بے نیاز کا

پتلی ہماری آنکھ کی پتلا ہے ناز کا

آئنے میں دکھا کے کہتا ہوں

آپ ہی ہیں کہ دوسرا کہئے

سو گئے سنتے ہی سنتے وہ دل زار کا حال

جس کو ہم سمجھے تھے افسوں وہی افسانہ ہوا

نہ چتون آپ کی ٹھہری نہ دل مرا ٹھہرا

اسے سکوں ہو تو اس کو بھی کچھ قرار رہے

آرزو اک بت کی لے کر جاتے ہیں کعبہ کو ہم

طرفہ تحفہ پاس ہے اہل حرم کے واسطے

گدائے کوچۂ جاناں ہوں مرتبہ ہے بڑا

کہ میرے نام ہے جاگیر بے نوائی کی

خاک عاشق سے جو اگتا ہے مغیلاں کا درخت

اس کی مژگاں کا ہے مرقد میں بھی کھٹکا باقی

پہلو میں اگر دل ہے تو تو دل میں ہے میرے

گو ننگ خلائق ہوں مگر جان جہاں ہوں

وہ نیرنگیاں ان کے رونے میں بھی

کہ ہنستے رہے سب حسیں دیر تک

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے