Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Azhar Nawaz's Photo'

اظہر نواز

1995 | علی گڑہ, انڈیا

اردو غزل کی امید افزا آوازوں میں شامل، نوجوانوں میں بےحد مقبول، آسان زبان میں عمدہ شعر کہنے کے لیے مشہور

اردو غزل کی امید افزا آوازوں میں شامل، نوجوانوں میں بےحد مقبول، آسان زبان میں عمدہ شعر کہنے کے لیے مشہور

اظہر نواز کے اشعار

کوئی کردار ادا کرتا ہے قیمت اس کی

جب کہانی کو نیا موڑ دیا جاتا ہے

جو میرا جھوٹ ہے اکثر مرے اندر نکلتا ہے

جسے کم تر سمجھتا ہوں وہی بہتر نکلتا ہے

خوب صورت ہے صرف باہر سے

یہ عمارت بھی آدمی سی ہے

چارہ سازو مرا علاج کرو

آج کچھ درد میں کمی سی ہے

محترم کہہ کے مجھے اس نے پشیمان کیا

کوئی پہلو نہ ملا جب مری رسوائی کا

مجھ کو ہر سمت لے کے جاتا ہے

ایک امکان تیرے ہونے کا

کسی بزدل کی صورت گھر سے یہ باہر نکلتا ہے

مرا غصہ کسی کمزور کے اوپر نکلتا ہے

Recitation

بولیے