مسرور شاہ جہاں پوری کے اشعار
کہاں ہے تاب و طاقت جس پہ تم کو ناز رہتا تھا
جوانی پر نہ تم مسرورؔ اتراتے تو اچھا تھا
مرحوم شاعروں کا جو مل جائے کچھ کلام
سرقے کا لے کے جام چلو شاعری کریں
گئے تھے بالٹی بھرنے پہ ان سے عشق کر بیٹھے
گھڑے اپنے کسی مسجد سے بھر لاتے تو اچھا تھا
جوانی ان کو گھر میں چین سے رہنے نہیں دیتی
میاں مسرورؔ ہی مجرم مگر ٹھہرائے جاتے ہیں
پھر سے وہ یوگا کی ورزش کر رہے ہیں بام پر
پھر سے لٹھ اپنے محلے میں وہ چلوائیں گے کیا
کہا تھا ڈاکٹر نے بچ کے رہنا خوش خوراکی سے
مگر توبہ وہ بیٹھے ہیں تو اب تک کھائے جاتے ہیں