Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Nazm Tabatabai's Photo'

نظم طبا طبائی

1854 - 1933 | لکھنؤ, انڈیا

نظم طبا طبائی کے اشعار

884
Favorite

باعتبار

بچھڑ کے تجھ سے مجھے ہے امید ملنے کی

سنا ہے روح کو آنا ہے پھر بدن کی طرف

اڑائی خاک جس صحرا میں تیرے واسطے میں نے

تھکا ماندہ ملا ان منزلوں میں آسماں مجھ کو

دل اس طرح ہوائے محبت میں جل گیا

بھڑکی کہیں نہ آگ نہ اٹھا دھواں کہیں

بنایا توڑ کے آئینہ آئینہ خانہ

نہ دیکھی راہ جو خلوت سے انجمن کی طرف

نشے میں سوجھتی ہے مجھے دور دور کی

ندی وہ سامنے ہے شراب طہور کی

درد دل سے عشق کے بے پردگی ہوتی نہیں

اک چمک اٹھتی ہے لیکن روشنی ہوتی نہیں

تو نے تو اپنے در سے مجھ کو اٹھا دیا ہے

پرچھائیں پھر رہی ہے میری اسی گلی میں

جو اہل دل ہیں الگ ہیں وہ اہل ظاہر سے

نہ میں ہوں شیخ کی جانب نہ برہمن کی طرف

اپنی دنیا تو بنا لی تھی ریاکاروں نے

مل گیا خلد بھی اللہ کو پھسلانے سے

کعبہ و بت خانہ عارف کی نظر سے دیکھیے

خواب دونوں ایک ہی ہیں فرق ہے تعبیر میں

مری باتوں میں کیا معلوم کب سوئے وہ کب جاگے

سرے سے اس لیے کہنی پڑی پھر داستاں مجھ کو

روز سیہ میں ساتھ کوئی دے تو جانئے

جب تک فروغ شمع ہے پروانہ ساتھ ہے

لوٹتے رہتے ہیں مجھ پر چاہنے والوں کے دل

ورنہ یوں پوشاک تیری ملگجی ہوتی نہیں

نظر کہیں نہیں اب آتے حضرت ناصح

سنا ہے گھر میں کسی مہ لقا کے بیٹھ گئے

اسیری میں بہار آئی ہے فریاد و فغاں کر لیں

نفس کو خوں فشاں کر لیں قفس کو بوستاں کر لیں

سحر کو اٹھتے ہیں وہ دیکھ کر کف رنگیں

اب آئنے پہ بھی سکے حنا کے بیٹھ گئے

کیا ہے اس نے ہر اک سے وصال کا وعدہ

اس اشتیاق میں مرنا ضروری ہوتا ہے

یوں میں سیدھا گیا وحشت میں بیاباں کی طرف

ہاتھ جس طرح سے آتا ہے گریباں کی طرف

اڑ کے جاتی ہے مری خاک ادھر گاہ ادھر

کچھ پتا دے نہ گئی عمر گریزاں اپنا

یہ دل کی بے قراری خاک ہو کر بھی نہ جائے گی

سناتی ہے لب ساحل سے یہ ریگ رواں مجھ کو

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے