راکیش الفت کے اشعار
تمہارے حصہ کے جتنے بھی غم ہیں میں لے لوں
مرے نصیب کی ہر اک خوشی ملے تم کو
پانی ہلا نہیں ہے ابھی بھی ہے جوں کا توں
پتھر تو ایک پھینک کے دیکھا ضرور ہے
مرا فخر حیاتی آج بھی کردار ہے میرا
اسی نگ سے مزین طرۂ دستار ہے میرا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ