امۃ الرؤف نسرین کے اشعار
دیکھیے اب نہ یاد آئیے آپ
آج کل آپ سے خفا ہوں میں
کیا تمہیں عہد محبت کے وہ لمحے یاد ہیں
جب نگاہیں بولتی تھیں اور ہم خاموش تھے
میں نے بیتاب ہو کے ہاتھ بڑھائے
اس نے بیتاب ہو کے چوم لیے
مروت میں ہونے لگا ہے اضافہ
محبت میں آنے لگی ہے کمی
تمہاری یاد بڑی خوش گوار تھی لیکن
دل حزیں کے لیے تلخیاں بڑھا بھی گئی
وہ ملتفت تھے ہم ہی بیاں کر سکے نہ حال
منزل کے پاس آ کے قدم ڈگمگا گئے