aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اچھوتے"
اچیوتم یادو
born.2003
شاعر
کالج کے جن طلبہ کے متعلق میرا ایمان تھا کہ وہ زبردست شخصیتو ں کے مالک ہیں، ان کی زندگی کچھ ایسی نہ تھی کہ والدین کے سامنے بطور نمونے کے پیش کی جا سکے۔ ہر وہ شخص جسے کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے جانتا ہے کہ ’’والدینی اغراض’’کے لئے واقعات کو ایک نئے اور اچھوتے پیرائے میں بیان کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، لیکن اس نئے پیرائے کا سوجھ جانا الہام ...
میرا سانس اکھڑتے ہی سب بین کریں گے روئیں گےیعنی میرے بعد بھی یعنی سانس لیے جاتے ہوں گے
تجھ کو معلوم نہیں تجھ کو بھلا کیا معلومتیرے چہرے کے یہ سادہ سے اچھوتے سے نقوش
(۱) ہر تشبیہ ابتداء میں نادر اور پر لطف ہوتی ہے، لیکن باربار کے استعمال سے اس کی تازگی اور ندرت جاتی رہتی اوربے اثر ہوجاتی ہے، اس لئے شاعر کا فرض یہ ہے کہ نادر اورجدید تشبیہیں اور استعارے ڈھونڈھ کر پیدا کرے، بڑے بڑے شعرا کا معیار کمال یہی ہے کہ کلام میں اچھوتی تشبیہیں اورنئے نئے استعارے پائے جاتے ہیں مثلاً بوسہ کو ایشیائی شعراء شیرین شکرین گلوسوز، ...
وہ ایسی ہی رات تھی کہ راہوں میں اس کی موتی بکھر گئے تھےہزار اچھوتے کنوارے سپنے
ہم حسن کو دیکھ سکتے ہیں ،محسوس کرسکتے ہیں اس سے لطف اٹھا سکتے ہیں لیکن اس کا بیان آسان نہیں ۔ ہمارا یہ شعری انتخاب حسن دیکھ کر پیدا ہونے والے آپ کے احساسات کی تصویر گری ہے ۔ آپ دیکھیں گے کہ شاعروں نے کتنے اچھوتے اور نئے نئے ڈھنگ سے حسن اور اس کی مختلف صورتوں کو بیان کیا ۔ ہمارا یہ انتخاب آپ کو حسن کو ایک بڑے اور کشادہ کینوس پر دیکھنے کا اہل بھی بنائے گا ۔ آپ اسے پڑھئے اور حسن پرستوں میں عام کیجئے ۔
ریختہ نے قدیم و جدید سفرناموں کی فہرست سے، اپنے قارئین کے لئے کچھ اچھے سفر نامے منتخب کئے ہیں۔
अछूतेاچھوتے
untouched, unique, virgin (plural)
بچوں کے لیے اچھے قصے
ارشد حسین ندوی
افسانہ
سفر نامۂ ہند
محمد اسلم
سفر نامہ
عجب ہوتے ہیں شاعر بھی
شاہد بلال
انتخاب
ادب القاضی
محمود احمد غازی
قانون / آئین
آدھے ادھورے
خورشید عالم
دھانی بانکیں
عصمت چغتائی
ڈراما
انداز بیاں اور
راجہ مہدی علی خاں
نظم
اردو زبان کے اچھے اشعار
سید محمد عسکری باقری
اشعار
اچھوت سکھ
انتھا سنگھ
سکھ ازم
اچھے افسانے
مائل خیرآبادی
قصہ / داستان
اگر تم باوفا ہوتے
عفت موہانی
رومانی
ہم بیمار کیوں ہوتے ہیں؟
حکیم محمد اسلم شاہین عطاری
طب یونانی
الیکٹرانک میڈیا میں ابھرتے رجحانات
ڈاکٹر طارق اقبال صدیقی
ناقابل فراموش داستان
محمد مصطفی خاں
اخلاقیات
جسم وجاں، اہل جنوں، اہل ہوس، منصف، سب کلاسیکی روایت کے گھسے پٹے الفاظ ہیں، لیکن فیض نے انہیں کی مدد سے نئی شعری فضا خلق کی ہے اور کیسے اچھوتے پیرایے میں اپنی بات کہی ہے،یونہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
خفیہ پولیس سے پوچھ رہا ہے کمر کا حالایسا اچھوتا اور نادر سرٹیفکٹ خفیہ پولیس کا اپنی ساری تاریخ میں کبھی کیوں ملا ہوگا۔ مگر ظرافت کا رنگ کچھ سیاسیات کے لئے مخصوص تھوڑے ہی تھا۔ جب یہ ہولی کھیلنے پر آتے تو مذہب، اخلاق، معاشرت، تعلیم ہر بزم کے بڑے بڑے نین و مُہاب سفید پوشوں کو اپنی پچکاریوں سے رنگ رنگ دیتے۔
دلی آنے کے بعد منٹو کی افسانہ نگاری کا دور جدید شروع ہوا۔ انہوں نے طبع زاد افسانے ایک اچھوتے انداز میں لکھنے شروع کیے۔ ‘‘ساقی’’ کے لیے ہر مہینے ایک افسانہ بغیر مانگے مل جاتا۔ ‘‘دھواں’’ اس ریلے میں لکھا گیا اور اس کی اشاعت پر دلّی کے پریس ایڈوائزر نے مجھے اپنے دفتر بلوایا۔ وہ پڑھا لکھا اور بھلا آدمی تھا۔ انگریزی ادبیات میں میرا ہم جماعت بھی رہ چکا ت...
’’یہ ایک عجیب بات ہے۔ شعر و شاعری سے ذرا سا بھی لگاؤ نہ ہونے کے باوجود کسی وقت کوئی درد بھری لے سن پاتا ہوں تو دل بے اختیار بھر آتا ہے۔ میں نے کبھی کسی کی یاد میں آنسو نہیں بہائے۔ مجھے کبھی ایسا اتفاق نہیں ہوا۔ پھر نہ جانے یہ کس انوکھے درد کا اثر ہے جو کبھی کبھی آنسوؤں کی نمی بن کر میری آنکھوں پر امڈ آتا ہے۔ خاموشی اور یکسوئی کے ویران لمحات می...
غالب نے بعض دوستوں اور ملاقاتیوں کے کلام کی رسمی اور مبالغہ آمیز تعریفیں کی ہیں۔ ان کو نظرانداز کرکے ان کے براہِ راست نظریاتی خیالات پر توجہ کیجیے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ معنی آفرینی، شور انگیزی، مناسبت الفاظ اور رعایت فن کو بنیادی اہمیت دیتے تھے۔ میر نے بھی انہیں چیزوں کو اہمیت دی ہے۔تفتہؔ کے نام خط میں غالب کا مشہور قول ہے، ’’بھائی، شاعری معنی آفرینی ہے، قافیہ پیمائی نہیں۔‘‘ سید محمد زکریا ذکی کے نام سند میں غالب لکھتے ہیں، ’’معنی سے طبیعت کو علاقہ اچھا ہے۔‘‘ حاتم علی مہرؔ کی تعریف کرتے ہوئے غالب معانی نازک اور اچھوتے مضامین کا ذکر کرتے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ اگر ہم نے پرانے لوگوں کی برائیاں ترک کیں تو ان کی اچھائیاں بھی ترک کردیں۔ چنانچہ معنی آفرینی کی اصطلاح اس قدر غریب ہو چکی ہے کہ اس کی وضاحت کے لیے مستند قول نہیں ملتا۔ پچاس برس پہلے بھی لوگ اس اصطلاح سے کتنے بےخبر تھے، اس کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نیاز فتح پوری نے فراق گورکھپوری جیسے تہی دامن شاعر کو بھی معنی آفریں لکھ دیا۔
میں بالکل خالی الذہن تھا۔ معلوم نہیں کیوں؟ سگریٹ کا دھواں جس کو میں اپنے منہ سے چھلوں کی صورت میں نکالنے کی کوشش کرتا تھا،ہوا کے تند جھونکوں کی تاب نہ لا کر کھڑکی کے راستے کسی تھرکتی ہوئی رقاصہ کی طرح تڑپ کر باہر نکل رہا تھا۔ میں بہت عرصہ تک سگریٹ کے اس لرزاں دھوئیں کو بڑے غور سے دیکھتا رہا۔۔۔ یہ رقص کی ایک تکمیل تھی۔’’رقص کی تکمیل۔‘‘ یہ الفاظ دفعتاًمیرے دماغ میں پیدا ہوئے اور میں اپنے اس اچھوتے خیال پربہت مسرور ہوا۔
بعض صاحبوں کو غالب کی طرح ان کی مشکل پسندی کا رونا ہے اور وہ پیوندکاریاں جو ان کی شستہ رفتہ اور برجستہ اردو میں ہوتی ہیں جس میں انگریزی زیادہ بے جوڑ ہوتی ہے، عام خیال ہے کہ ثقل سے خالی نہیں، لیکن انصاف یہ ہے کہ یہ سب ان کی جدت اختراع اور قوت آخذہ کا زور ہے۔ آمد کی رو میں اضطراری طور پر اپنے پرائے کی تفریق نہیں ہو سکتی اور یہی وجہ ہے کہ بعض حصے بہ...
تیموری سلاطین بھاشا زبان کی شاعری کی اسی طرح قدردانی کرتے تھے، جس وہ اپنی شاہی زبان (فارسی) کے قدر دان تھے۔ اور یہ اس بات کا بڑا سبب تھا کہ ہندی شاعری بھی روز بروز ترقی کرتی جاتی تھی۔ راجہ سورج سنگھ نے جب ایک ہندو شاعر کو جہانگیر کے دربار میں پیش کیا اوراس نے ایک اچھوتے مضمون کی نظم پڑھی تو جہانگیر نے ایک ہاتھی انعام میں دیا، چنانچہ خود تزک میں لکھ...
مولانا حالیؔ نے اسی شعر کے متعلق یہ رائے ظاہر کی ہے، ’’ظاہر ہے کہ جوش جنوں میں گربیان یا دامن یا دونوں کا چاک کرنا نہایت مبتذل اور پامال مضمون ہے جس کو قدیم زمانے سے لوگ برابر باندھتے چلے آئے ہیں۔ ایسے چیتھڑے ہوئے مضمون کو میرؔ نے باوجود غایت درجے کی سادگی کے ایک اچھوتے، نرالے اور دلکش اسلوب میں بیان کیا ہے کہ اس سے بہتر اسلوب تصور میں نہیں آ سکت...
خاکساری کے مضامین آپ نے بارہا سنے ہوں گے، کیسی کیسی نازک خیالیاں اس میں صرف ہو چکی ہیں اور تعلی تو ہمارے شاعر حضرات کی گویا جاگیر ہی ہے، اب ذرا دیکھیے کہ اردو کا واعظ شاعر ان دونوں اضداد کو کس بلاغت سے جمع کرتا ہے اور ایک مختصر سے شعر کے اندر کس نادر اور اچھوتے انداز سے تعلی سے خاکساری پیدا کر رہا ہے اور خاکساری سے تعلی نکال رہا ہے۔ہم نے ہر ادنیٰ کو اعلیٰ کر دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books