aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "غلطی"
جو اصل بات ہے اس کو چھپانے کی خاطرکبھی کبھی غلطی مان جایا کرتے ہیں
ہم کو اکثر یہ خیال آتا ہے اس کو دیکھ کریہ ستارہ کیسے غلطی سے زمیں پر رہ گیا
غلطی ہائے مضامیں مت پوچھلوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں
دل دیا جان کے کیوں اس کو وفادار اسدؔغلطی کی کہ جو کافر کو مسلماں سمجھا
اپنے چھوٹے بڑوں کی سب غلطیبھول جاؤ کہ عید ہو جائے
ہم کچھ تو بد تھے جب نہ کیا یار نے پسنداے حسرت اس قدر غلطی انتخاب میں
اس میں غلطی گھڑی کی تھوڑی ہےوقت تھا وقت پر نکلنا تھا
ہم اپنی غلطی سے بک گئے ہیںتمہیں زلیخا سمجھ لیا تھا
مجھ کو پہچان تو اے وقت میں وہ ہوں جو فقطایک غلطی کے لئے عرش بریں سے نکلا
وہ غلطی جو کبھی کی ہی نہیں ہےاسی غلطی پہ میں پچھتا رہا ہوں
نظر کے ہارتے ہی دل بھی ہارامری اک دن میں غلطی دوسری ہے
اس نے پنجرا کھول کے پہلی غلطی کیدوسری غلطی پنکھ کترنا چھوڑ دیا
جب بھی گئے تو بیٹھ گئے پاؤں کے تلےغلطی سے بھی بڑوں کے سرہانے نہیں گئے
میری غلطی پہ بگڑتا بھی بہت تھا لیکناور پھر مجھ کو وہ جی بھر کے دعا دیتا تھا
محبت میں نئے لڑکے وفا کہہ کروہی غلطی کریں گے پر نیا کہہ کر
میں معافی چاہتا ہوں مجھ سے غلطی ہو گئیکچھ بھی مشکل تھا نہیں اعراب دھوکہ دے گئے
کسی سے جھوٹے وعدے کرنا دھوکا دینا ہوتا ہےغلطی تو وہ ہے میری جاں جو جذبات میں ہوتی ہے
غلطی کی کہ مروت میں مصیبت جھیلیظلم برداشت ہی کرنا تھا نہ چپ رہنا تھا
عشق ہے وہ حسیں غلطی کہ نواؔ پوچھتے ہیںاک دفعہ ہو گئی ہر بار کریں بھی کہ نہیں
غلطی ہو گئی سمجھنے میںچاہتا تھا میں فائدہ اس کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books