aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عاجز"
بکنے بھی دو عاجزؔ کو جو بولے ہے بکے ہےدیوانہ ہے دیوانے سے کیا بات کرو ہو
شاعری جیسی ہو عاجزؔ کی بھلی ہو کہ بریآدمی اچھا ہے لیکن بہت اچھا بھی نہیں
اس ناز اس انداز سے تم ہائے چلو ہوروز ایک غزل ہم سے کہلوائے چلو ہو
کوئے قاتل ہے مگر جانے کو جی چاہے ہےاب تو کچھ فیصلہ کر جانے کو جی چاہے ہے
موت سے کھیل کے کرتے ہو محبت عاجزؔمجھ کو ڈر ہے کہیں بے موت نہ مارے جاؤ
دست صیاد بھی عاجز ہے کف گلچیں بھیبوئے گل ٹھہری نہ بلبل کی زباں ٹھہری ہے
بلوا کے ہم عاجزؔ کو پشیماں بھی بہت ہیںکیا کیجیے کم بخت کی شہرت بھی بہت تھی
کر دیا ضعف نے عاجز غالبؔننگ پیری ہے جوانی میری
بیاں جب کلیمؔ اپنی حالت کرے ہےغزل کیا پڑھے ہے قیامت کرے ہے
اب کے جو وہ آ جائے تو عاجزؔ اسے لے کرمحفل میں غزل اپنی سنانے کے لئے آ
کس ناز کس انداز سے تم ہائے چلو ہوروز ایک غزل ہم سے کہلوائے چلو ہو
یوں تو ہم عاجز ترین خلق عالم ہیں ولےدیکھیو قدرت خدا کی گر ہمیں قدرت ہوئی
تم گل تھے ہم نکھار ابھی کل کی بات ہےہم سے تھی سب بہار ابھی کل کی بات ہے
وہ ستم نہ ڈھائے تو کیا کرے اسے کیا خبر کہ وفا ہے کیا؟تو اسی کو پیار کرے ہے کیوں یہ کلیمؔ تجھ کو ہوا ہے کیا؟
شکایت ان سے کرنا گو مصیبت مول لینا ہےمگر عاجزؔ غزل ہم بے سنائے دم نہیں لیں گے
بلاتے کیوں ہو عاجزؔ کو بلانا کیا مزا دے ہےغزل کم بخت کچھ ایسی پڑھے ہے دل ہلا دے ہے
تم وہ نازک کہ خموشی کو فغاں کہتے ہوہم وہ عاجز کہ تغافل بھی ستم ہے ہم کو
مرا حال پوچھ کے ہم نشیں مرے سوز دل کو ہوا نہ دےبس یہی دعا میں کروں ہوں اب کہ یہ غم کسی کو خدا نہ دے
مے خانے میں عاجز ہوئے آزردہ دلی سےمسجد کا نہ رکھا ہمیں آشفتہ سری نے
تجھے کلیمؔ کوئی کیسے خوش کلام کہےجو دن کو رات بتائے سحر کو شام کہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books