aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لکھو"
خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیںوہ ہاتھ کہ جس نے کوئی زیور نہیں دیکھا
روز قصیدے لکھو گونگے بہروں کےفرصت ہو تو یہ بے گاری کیا کرو
اسی انداز میں ہوتے تھے مخاطب مجھ سےخط کسی اور کو لکھو گے تو یاد آؤں گا
درد آنکھوں سے بہتا ہے اور چہرہ سب کچھ کہتا ہےیہ مت لکھو وہ مت لکھو آئے بڑے سمجھانے والے
وہی لکھو جو لہو کی زباں سے ملتا ہےسخن کو پردۂ الفاظ میں چھپاؤ مت
تم نے لکھا ہے لکھو کیسا ہوں میںدوستوں کی بھیڑ ہے تنہا ہوں میں
غزل اک اور بھی اے داغؔ لکھوطبیعت اس زمیں میں کچھ لڑی ہے
لکھو تمام عمر مگر پھر بھی تم علیمؔاس کو دکھا نہ پاؤ وہ ایسا حبیب تھا
شربتی رنگ سے لکھو آنکھیںاور احساس شرابی ہوگا
لکھو سلام غیر کے خط میں غلام کوبندے کا بس سلام ہے ایسے سلام کو
وعدوں کو خون دل سے لکھو تب تو بات ہےکاغذ پہ قسمتوں کو سنوار آئے یہ نہیں
جی میں جو آئے وہ لکھو صاحبجو زمانہ کہے رقم نہ کرو
یہ پوسٹر تو بھلا ہے مگر پڑھے لکھوذرا سا دل بھی تو رکھو قلم دوات کے ساتھ
کیا ان کہی غزلوں کی کتابیں ہیں وہ آنکھیںجب پڑھ نہیں سکتے ہو تو کیا خاک لکھو گے
برگ حنا اوپر لکھو احوال دل مراشاید کہ جا لگے وہ کسی میرزا کے ہاتھ
خط نہیں ہوں جس پہ تم راہوں کی تفصیلیں لکھواس کے گھر جاؤں گا میں جس کا پتہ کوئی نہیں
اک دفعہ اس نے کہا تھا کچھ لکھو میرے لیےمل گیا ہم کو بہانہ شاعری کرنے لگے
ویسے ہی لکھو گے تو مرا نام بھی ہوگاجو لفظ لکھے وہ مری جاگیر ہوئے سب
دل کی رہ جائے نہ دل میں یہ کہانی کہہ لوچاہے دو حرف لکھو چاہے زبانی کہہ لو
کاش کو لکھا ہے کاشا شکریہلفظ کو تم نے تراشا شکریہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books