aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پسینہ"
یہ پسینہ وہی آنسو ہیں جو پی جاتے تھے ہمآرزوؔ لو وہ کھلا بھید وہ ٹوٹا پانی
ہو گیا مٹی اگر میرا پسینہ سوکھ کردیکھنا میرے درختوں پر ثمر آ جائے گا
ملا دیا ہے پسینہ بھلے ہی مٹی میںہم اپنی آنکھ کا پانی بچا کے رکھتے ہیں
اب عطر بھی ملو تو تکلف کی بو کہاںوہ دن ہوا ہوئے جو پسینہ گلاب تھا
ماتھے پہ پسینا کیوں آنکھوں میں نمی کیسیکچھ خیر تو ہی تم نے کیا حال جگر دیکھا
نہ میں سمجھا نہ آپ آئے کہیں سےپسینہ پوچھیے اپنی جبیں سے
حلال رزق کا مطلب کسان سے پوچھوپسینہ بن کے بدن سے لہو نکلتا ہے
کیا ہے جو کچھ ذکر مجھ دل جلے کاپسینہ میں بالکل نہائے ہوئے ہیں
بیابان فنا ہے بعد صحراۓ طلب غالبؔپسینہ توسن ہمت تو سیل خانۂ زیں ہے
سوچا بھی تم نے دشت چمن کیسے بن گیامحنت کا یہ عرق یہ پسینا نہیں تو کیا
کسی دکھ پر بھی آنکھیں نم نہ پا کرمصائب کو پسینہ آ گیا ہے
پسینہ اشک حسرت بے قراری آخری ہچکیاکٹھا کر رہا ہوں آج سامان سفر اپنا
جوانی آئنہ لے کر کھڑی ہےبہاروں کو پسینہ آ رہا ہے
مجھے بتاؤ کوئی کام پھر سے کرنے کامیں اپنا خون پسینہ بدل کے آیا ہوں
میں نے چھیڑا قصۂ جور فلکجانے کیوں ان کو پسینہ آ گیا
دل کی آگ جوانی کے رخساروں کو دہکائے ہےبہے پسینہ مکھڑے پر یا سورج پگھلا جائے ہے
ہوا ہو گرم کہ ٹھنڈی پسینہ سوکھتا ہےوہ میرا دوست ہے اچھا ہے یا برا مرے دوست
پسینہ آ گیا ان کو کیا وعدہ جو آنے کابری ہے ناز برداری نزاکت آ ہی جاتی ہے
جو ان کو لپٹا کے گال چوما حیا سے آنے لگا پسینہہوئی ہے بوسوں کی گرم بھٹی کھنچے نہ کیوں کر شراب عارض
چاند سا چہرہ جو اس کا آشکارا ہو گیاتن پہ ہر قطرہ پسینہ کا شرارا ہو گیا
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books