aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پن"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھےکس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے
آنکھوں کو بھی لے ڈوبا یہ دل کا پاگل پنآتے جاتے جو ملتا ہے تم سا لگتا ہے
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
وہ سادگی نہ کرے کچھ بھی تو ادا ہی لگےوہ بھول پن ہے کہ بے باکی بھی حیا ہی لگے
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہےآنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
ایک نگاہ کا سناٹا ہے اک آواز کا بنجر پنمیں کتنا تنہا بیٹھا ہوں قربت کے ویرانے میں
دو پل کی تھی اندھی جوانی نادانی کی بھر پایاعمر بھلا کیوں بیتے ساری رو رو کر پچھتانے میں
سنا دیں عصمت مریم کا قصہپر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم
ہمارے اور تمہارے واسطے میں اک نیا پن تھامگر دنیا پرانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
میرا بے ساختہ پن ان کے لئے خطرہ ہےساختہ لوگ مجھے کیوں نہ مصیبت سمجھیں
میں دشت ہوں یہ مغالطہ ہے نہ شاعرانہ مبالغہ ہےمرے بدن پر کہیں قدم رکھ کے دیکھ نقش قدم بنے گا
بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہےیہ تجربہ بھی اسی زندگی میں کرنا ہے
عقل کے شہر میں آیا ہے تو یوں گم ہے جنوںلب گویا کو بھی بے ساختہ پن یاد نہیں
یادوں کے باغ سے وہ ہرا پن نہیں گیاساون کے دن چلے گئے ساون نہیں گیا
شام تک لوٹ آؤں گا ہاتھوں کا خالی پن لیےآج پھر نکلا ہوں میں گھر سے ہتھیلی چوم کر
اوروں جیسے ہو کر بھی ہم با عزت ہیں بستی میںکچھ لوگوں کا سیدھا پن ہے کچھ اپنی عیاری ہے
ذہن و دل کی روشنی کو تیز تر کرتی ہوئیگفتگو سیدھے تری دل پر اثر کرتی ہوئی
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
اب تو اس سونے ماتھے پر کورے پن کی چادر ہےاما جی کی ساری سج دھج سب زیور تھے بابو جی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books