aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گردوں"
تھیں بنات النعش گردوں دن کو پردے میں نہاںشب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں
سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھےکہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں
طلسم گنبد گردوں کو توڑ سکتے ہیںزجاج کی یہ عمارت ہے سنگ خارہ نہیں
جور تیرے بہت اچھے ستم گردوں سےاور ان سے تری آنکھوں کی ندامت اچھی
اس قدر کس کے لیے یہ جنگ و جدل اے گردوںنہ نشاں مجھ کو دیا ہے نہ تو نوبت دی ہے
کانپ اٹھیں قصر شاہی کے گنبد تھرتھرائے زمیں معبدوں کیکوچہ گردوں کی وحشت تو جاگے غم زدوں کو بغاوت تو آئے
گردوں شرار برق دل بے قرار دیکھجن سے یہ تیری تاروں بھری رات رات ہے
سب چاندنی سے خوش ہیں کسی کو خبر نہیںپھاہا ہے ماہتاب کا گردوں کے گھاؤ پر
ہیں زوال آمادہ اجزا آفرینش کے تماممہر گردوں ہے چراغ رہ گزار باد یاں
مئے عشرت کی خواہش ساقی گردوں سے کیا کیجےلیے بیٹھا ہے اک دو چار جام واژ گوں وہ بھی
انجام کشاکش ہوگا کچھ دیکھیں تو تماشا دیوانےیا خاک اڑے گی گردوں پر یا فرش پہ تارے نکلیں گے
نہیں گر بہ کام دل خستہ گردوںجگر خائی جوش حسرت سلامت
اسدؔ ساغر کش تسلیم ہو گردش سے گردوں کیکہ ننگ فہم مستاں ہے گلہ بد روزگاری کا
گردوں کو بھی اب دیکھ کے ہوتی ہے تسلیغربت میں یہی ایک شناسا نظر آیا
چھا رہی ہیں گھٹائیں ساون کیزلف گردوں بھی آج برہم ہے
نہ پوچھ وسعت مے خانۂ جنوں غالبؔجہاں یہ کاسۂ گردوں ہے ایک خاک انداز
نکلی لبوں سے آہ کہ گردوں نشانہ تھاگویا کہ تیر جوڑے ہوئے تھے کماں میں ہم
میری دنیا جگمگا اٹھی کسی کے نور سےمیرے گردوں پر مرا ماہ تمام آ ہی گیا
جہاں میں چاہیئے ایوان و قصر شاہوں کویہ ایک گنبد گردوں ہے بس گدا کے لیے
ہم سے پردہ وہی حجاب کا ہےکوچہ گردوں سے رو براہ ہو تم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books