aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "घमंड"
ظریف ابرو غضب غمزہ غصہ غور غزلگھمنڈ قوس قضا عشق طنز نیم سخی
وہ جس گھمنڈ سے بچھڑا گلہ تو اس کا ہےکہ ساری بات محبت میں رکھ رکھاؤ کی تھی
ہو کس گھمنڈ میں اے لخت لخت دیدہ وروتمہیں بھی قاتل محنت کشاں کہے گا لہو
کافر نہ گھمنڈ رکھ خود آرائی کاسب کچھ ہوں جو بت تو پھر خدائی کیسی
میاں چشم جادو پہ اتنا گھمنڈخط و خال و گیسو پہ اتنا گھمنڈ
ساحل کی بستیوں کا سارا گھمنڈ ٹوٹاسیلاب نے طمانچہ جب تان کر دیا ہے
گر انہیں ہے اپنی صورت پر گھمنڈہم کو ہے اپنی محبت پر گھمنڈ
عمر دو روزہ پر گھمنڈ اتنامنعموں کی ہے لن ترانی ہیچ
اک ذرا سی خلش درد جگر پر یہ گھمنڈجیسے کل عشق کی جاگیر لیے بیٹھا ہوں
بہت ہیں چاہنے والے گھمنڈ رکھتے ہوہمیں بھی چاہا تھا سب نے ضرورتوں کے لیے
سورج کا گھمنڈ اور نہیں تارے کے برابرایسی ہی تو باتیں ہیں اس اندھیر نگر میں
گھمنڈ ان کو اللہ رے اتنا جفا کاتو کیا مر گئے اب وفا کرنے والے
اسے گھمنڈ تھا اپنے امیر ہونے پرسو میرے سامنے ڈالر شمار کرتا رہا
گر تو خدا نہیں ہے تو اتنا گھمنڈ کیوںہم اس کو یہ بھی یاد دلانے میں رہ گئے
دل ستانی دل ربائی پر گھمنڈآپ کو ہے خوش ادائی پر گھمنڈ
تو کس گھمنڈ پہ مثل شرر اچھلتا ہےخیال دل میں تو کر ہستیٔ شرر کیا ہے
کہیں وہ کثرت عشاق سے گھمنڈ میں آڈروں ہوں میں کہ نہ دعویٰ کرے خدائی کا
اس کا گھمنڈ توڑ کے دیکھا اور آ گیابس دیکھنا ہی تھا پس دیوار کون ہے
تمام عمر جس سبب گھمنڈ تجھ کو تھا بہتوہ مال و زر ترے ہی بچ بچاؤ میں گزر گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books