aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तह-ए-चाह-ए-ज़क़न"
جیسے کنویں میں ہو کوئی تارا چمک رہادل سوجھتا ہے یوں تہ چاہ ذقن مجھے
دیکھتے ہیں طرف چاہ ذقن الفت سےمفت میں ہم کو ڈبوتی ہیں ہماری آنکھیں
اپنے گیسوئے رسا سے یار رسی کی طرحباندھتا ہے عاشق چاہ ذقن کے ہاتھ پاؤں
پانی اس میں سے بھریں اس میں گریں یوسف دلچشمۂ چاہ ذقن اور کنواں ہے کچھ اور
گیا جو طالب چاہ زکن دل بیتابکنوئیں پہ تشنہ لب آتا ہے آب ہو کہ نہ ہو
مجھ تشنۂ دیدار کی ہے ہونٹوں پہ اب جانللہ یہ چاہ زقن یار سے کہہ دو
چاہ زقن صنم دکھا کرتو نے اے چاہ ہم کو مارا
نشیلی ٹھوڑی تبسم ترازو چاہ ذقنخمیدہ خنداں خجستہ خمار پتلی گلی
شوق کی آگ نفس کی گرمی گھٹتے گھٹتے سرد نہ ہوچاہ کی راہ دکھا کر تم تو وقف دریچہ و بام ہوئے
آپ کے حسن کی ملاحت سےپانی چاہ ذقن کا کھاری ہے
ہے ناز حسن سے جو فروزاں جبین یارلبریز آب نور ہے چاہ ذقن تمام
دل عبث تشنہ لب ہے کوثر کاپیو کا چاہ ذقن نہیں دیکھا
مرا جاتا ہے جس غیرت میں دریاگرا کس کا ہے دل چاہ ذقن میں
گناہ کیا ہے جو دل سے عزیز رکھتے ہیںبنے ہو یوسف ثانی تو چاہ کرتے ہیں
مدت سے تیری چاہ ذقن میں غریق ہوںباللہ مجھ کو یوسف کنعان کی قسم
چاہ ذقن سے ان کے سیراب تو ہوئے ہممیٹھے کنوؤں سے اچھا کھارا کنواں ہمارا
رہا ہے چاہ ذقن میں مرا دل وحشیکنوئیں میں جنگلی کبوتر کا آشیانہ ہوا
پیاسا ہوں اس قدر کہ مرا دل جو گر پڑاپانی ابل کے چاہ ذقن سے نکل گیا
حوض آئینہ سے فوارہ نزاکت کا چھٹےرونق افزا جو ہو وہ چاہ ذقن آئینے میں
ڈوب کر چاہ ذقن سینہ مرا دل نکلاقد آدم سے سوا آب نظر آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books