aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "परवाज़"
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیراترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
شوخیٔ نیرنگ صید وحشت طاؤس ہےدام سبزہ میں ہے پرواز چمن تسخیر کا
ایک پرواز دکھائی دی ہےتیری آواز سنائی دی ہے
نہیں دنیا کو جب پروا ہماریتو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم
ذوق پرواز تب و تاب عطا فرما کرصید کو لائق صیاد کیا ہے میں نے
بن گل موا ہی میں تو پہ تو جا کے لوٹیوصحن چمن میں اے پر پرواز میرے بعد
ہوں گرفتار الفت صیادورنہ باقی ہے طاقت پرواز
آزادگی میں شرط بھی ہے احتیاط کیپرواز کا ہے اذن مگر پر سمیٹ لو
کس لیے عذر تغافل کس لیے الزام عشقآج چرخ تفرقہ پرواز کی باتیں کرو
وہی گلشن ہے لیکن وقت کی پرواز تو دیکھوکوئی طائر نہیں پچھلے برس کے آشیانوں میں
اب کوئی چھو کے کیوں نہیں آتا ادھر سرے کا جیون انگجانتے ہیں پر کیا بتلائیں لگ گئی کیوں پرواز میں چپ
ہجوم جلوہ میں پرواز شوق کیا کہناکہ جیسے روح ستاروں کے درمیاں گزرے
شیخ حرام لقمہ کی پروا ہے کیوں تمہیںمسجد بھی اس کی کچھ نہیں منبر بھی کچھ نہیں
دل ہو یا روح و جگر کان کھڑے سب کے ہوئےعشق آیا کہ کوئی مفسدہ پرداز آیا
ہماری سوچ کی پرواز کو روکے نہیں کوئینئے افلاک پہ پہرے بٹھا کر کچھ نہیں ملتا
ہوں گرفتار کمیں گاہ تغافل کہ جہاںخواب صیاد سے پرواز گرانی مانگے
اڑتے ہی رنگ رخ مرا نظروں سے تھا نہاںاس مرغ پر شکستہ کی پرواز دیکھنا
صیاد نے دی رخصت پرواز پر افسوستو نے نہ اجازت مجھے بے بال و پری دی
جن کے ہونٹوں پہ ہنسی پاؤں میں چھالے ہوں گےہاں وہی لوگ تمہیں چاہنے والے ہوں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books