aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ALFAAZ"
صداؤں کو الفاظ ملنے نہ پائیںنہ بادل گھریں گے نہ برسات ہوگی
وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہجن کو تیری نگہ لطف نے برباد کیا
اگر پلک پہ ہے موتی تو یہ نہیں کافیہنر بھی چاہئے الفاظ میں پرونے کا
ابھی کچھ ان کہے الفاظ بھی ہیں کنج مژگاں میںاگر تم اس طرف آؤ صبا رفتار ہو جانا
ہم نے الفاظ کو آئنہ کر دیاچھپنے والے غزل میں چمک جائیں گے
راستہ روکے کھڑی ہے یہی الجھن کب سےکوئی پوچھے تو کہیں کیا کہ کدھر جاتے ہیں
الفاظ کہاں سے لاؤں چھالے کی ٹپک کو سمجھاؤںاظہار محبت کرتے ہو احساس محبت کیا جانو
الفاظ پرکھتا رہتا ہےآواز ہماری تول کبھی
وہ جو شعروں میں ہے اک شے پس الفاظ ندیمؔاس کا الفاظ میں اظہار نہیں ہو سکتا
میں نے الفاظ تو بیجوں کی طرح چھانٹ دیئےایسا میٹھا ترا انداز تھا فرمانے کا
کلام عروض تغزل خیال ذوق جمالبدن کے جام نے الفاظ کی صراحی بھری
تو اپنی آواز میں گم ہے میں اپنی آواز میں چپدونوں بیچ کھڑی ہے دنیا آئینۂ الفاظ میں چپ
میرے الفاظ میں جو رنگ ہے وہ اس کا ہےمیرے احساس میں جو ہے وہ فضا اس کی ہے
وہی لکھو جو لہو کی زباں سے ملتا ہےسخن کو پردۂ الفاظ میں چھپاؤ مت
خامشی کے سب کنائے زود گوئی لے اڑیرہ گئے الفاظ باقی اور اشارے مر گئے
اس کے سوال پر سبھی الفاظ مر گئےاشکوں میں پھر جواب بڑی دیر تک رہا
اب کیا کھلے گی منجمد الفاظ کی گرہوہ ہمت کشود معانی بھی لے گیا
الفاظ نہ آواز نہ ہم راز نہ دم سازیہ کیسے دوراہے پہ میں خاموش کھڑی ہوں
الفاظ خلق ہم بن سب مہملات سے تھےمعنی کی طرح ربط گفتار ہیں تو ہم ہیں
الفاظ میں اظہار محبت کے طریقےخود عشق کی نظروں میں بھی معیوب رہے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books