aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHaatir"
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوستسب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا
اپنے شہر کے سب لوگوں سےمیری خاطر کیوں الجھے ہو
آج غفلت بھی ان آنکھوں میں ہے پہلے سے سواآج ہی خاطر بیمار شکیبا بھی نہیں
جان جاں تجھ کو اب تری خاطریاد ہم کوئی دم نہیں کرتے
گنگناتے ہوئے اور آ کبھی ان سینوں میںتیری خاطر جو مہکتے ہیں شوالوں کی طرح
دلیلوں سے دوا کا کام لینا سخت مشکل ہےمگر اس غم کی خاطر یہ ہنر بھی سیکھنا ہوگا
کسی کی رہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے ہٹا کے پتھرپھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ہے
جن کی خاطر شہر بھی چھوڑا جن کے لیے بدنام ہوئےآج وہی ہم سے بیگانے بیگانے سے رہتے ہیں
اے آہ میری خاطر وابستہ کے سوادنیا میں کوئی عقدۂ مشکل نہیں رہا
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیاجھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
فضا اداس ہے رت مضمحل ہے میں چپ ہوںجو ہو سکے تو چلا آ کسی کی خاطر تو
مل کر تپاک سے نہ ہمیں کیجیے اداسخاطر نہ کیجیے کبھی ہم بھی یہاں کے تھے
سہولت سے گزر جاؤ مری جاںکہیں جینے کی خاطر مر نہ رہیو
کیا قیامت ہے کہ خاطرؔ کشتۂ شب تھے بھی ہمصبح بھی آئی تو مجرم ہم ہی گردانے گئے
خاطر سے تری یاد کو ٹلنے نہیں دیتےسچ ہے کہ ہمیں دل کو سنبھلنے نہیں دیتے
اپنے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو سمیٹے کب تک؟؟ایک انسان کی خاطر کوئی کتنا ٹوٹے
ہم سے عبث ہے گمان رنجش خاطرخاک میں عشاق کی غبار نہیں ہے
اب تو مل جاؤ ہمیں تم کہ تمہاری خاطراتنی دور آ گئے دنیا سے کنارا کرتے
ہے امانت میں خیانت سو کسی کی خاطرکوئی مرتا ہے تو حیرت نہیں ہوتی مجھ کو
جاؤ تم اپنے بام کی خاطر ساری لویں شمعوں کی کتر لوزخم کے مہر و ماہ سلامت جشن چراغاں تم سے زیادہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books