aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aaGaaz"
کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغازکبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے
آغاز محبت ہے آنا ہے نہ جانا ہےاشکوں کی حکومت ہے آہوں کا زمانا ہے
آغاز عاشقی کا مزا آپ جانئےانجام عاشقی کا مزا ہم سے پوچھئے
عشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہےبعد میں سیکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں
کل بچھڑنا ہے تو پھر عہد وفا سوچ کے باندھابھی آغاز محبت ہے گیا کچھ بھی نہیں
رات بیتی تو گنے آبلے اور پھر سوچاکون تھا باعث آغاز سفر شام کے بعد
اس بت کے لیے میں ہوس حور سے گزرااس عشق خوش انجام کا آغاز تو دیکھو
اب تو ہمیں بھی ترک مراسم کا دکھ نہیںپر دل یہ چاہتا ہے کہ آغاز تو کرے
آغاز تو ہوتا ہے انجام نہیں ہوتاجب میری کہانی میں وہ نام نہیں ہوتا
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کےآغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
آشفتگی کی فصل کا آغاز ہے ابھیآشفتگاں پلٹ کے ابھی گھر بھی آئیں گے
بے پیے ہوں کہ اگر لطف کرو آخر شبشیشۂ مے میں ڈھلے صبح کے آغاز کا رنگ
چھوٹی تھی عمر اور فسانہ طویل تھاآغاز ہی لکھا گیا انجام رہ گیا
آغاز مصیبت ہوتا ہے اپنے ہی دل کی شامت سےآنکھوں میں پھول کھلاتا ہے تلووں میں کانٹے بوتا ہے
انجام ہوا اپنا آغاز محبت میںاس شغل کو جاں فرسا ایسا تو نہ تھا جانا
ہو گیا قصۂ وجود تمامہے اب آغاز داستاں چپ رہ
جدا آغاز سے انجام سے دورمحبت اک مسلسل ماجرا ہے
آج پھر پہلی ملاقات سے آغاز کروںآج پھر دور سے ہی دیکھ کے آؤں اس کو
مقابل صف اعدا جسے کیا آغازوہ جنگ اپنے ہی دل میں تمام ہوتی رہی
پھر یہ کھیل تماشا سارا کس کے لیے اور کیوں صاحبجب اس کے انجام میں چپ ہے جب اس کے آغاز میں چپ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books