aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aadat"
کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناںتم مری زندگی کی عادت ہو
ہم بھی تسلیم کی خو ڈالیں گےبے نیازی تری عادت ہی سہی
مجھ کو عادت ہے روٹھ جانے کیآپ مجھ کو منا لیا کیجے
وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کرعادت اس کی بھی آدمی سی ہے
ترک عادت سے مجھے نیند نہیں آنے کیکہیں نیچا نہ ہو اے گور سرہانا تیرا
مجھ کو بھی شوق تھا نئے چہروں کی دید کارستہ بدل کے چلنے کی عادت اسے بھی تھی
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنیجس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
یہ غم کیا دل کی عادت ہے نہیں توکسی سے کچھ شکایت ہے نہیں تو
مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہےتری الفت نے محبت مری عادت کر دی
کمزوریٔ نگاہ نے سنجیدہ کر دیاجلووں سے چھیڑ چھاڑ کی عادت نہیں رہی
خوش آئے تجھے شہر منافق کی امیریہم لوگوں کو سچ کہنے کی عادت بھی بہت تھی
کیسی آداب نمائش نے لگائیں شرطیںپھول ہونا ہی نہیں پھول نظر آنا بھی
اب کوئی آئے چلا جائے میں خوش رہتا ہوںاب کسی شخص کی عادت نہیں ہوتی مجھ کو
ان کو یہ شکایت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتےاپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے
نہ صلے کی نہ ستائش کی تمنا ہم کوحق میں لوگوں کے ہماری تو ہے عادت لکھنا
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
یہ ہوا کیسے اڑا لے گئی آنچل میرایوں ستانے کی تو عادت مرے گھنشیام کی تھی
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
تیری ہر چال میں سمجھتا ہوںتجھ کو عادت ہے دل دکھانے کی
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیںساقیا ساقیا سنبھال ہمیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books