aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "armaan"
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
وقت آنے دے دکھا دیں گے تجھے اے آسماںہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے
وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھےاب بھی ہوں میں تری امان میں کیا
یہ ستائش کی تمنا یہ صلے کی پرواہکہاں لائے ہیں یہ ارمان ذرا دیکھ تو لو
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیاجھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
آنکھیں مجھے تلووں سے وہ ملنے نہیں دیتےارمان مرے دل کے نکلنے نہیں دیتے
چلے آتے ہیں دل میں ارمان لاکھوںمکاں بھر گیا میہماں آتے آتے
کوئی ٹوٹے ہوئے شیشے لئے افسردہ و مغموم کب تک یوں گزارے بے طلب بے آرزو دنتو ان خوابوں کی کرچیں ہم نے پلکوں سے جھٹک دیں پر نئے ارماں سجانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
عہد وفا یاروں سے نبھائیں ناز حریفاں ہنس کے اٹھائیںجب ہمیں ارماں تم سے سوا تھا اب ہیں پشیماں تم سے زیادہ
میں جس کو لکھنے کے ارمان میں جیا اب تکورق ورق وہ فسانہ بکھر گیا یارو
اب وہ ارمان ہیں نہ وہ سپنےسب کبوتر اڑا گیا کوئی
زندگی حسرتوں کی میت ہےپھر بھی ارمان کر رہی ہو نا
جینا بہت آسان تھا اک شخص کا احسان تھا ہم کو بھی اک ارمان تھا جو خواب کا سامان تھااب خواب ہے نے آرزو ارمان ہے نے جستجو یوں بھی چلو خوش ہیں مگر میں اور مری آوارگی
کریے تو گلہ کس سے جیسی تھی ہمیں خواہشاب ویسے ہی یہ اپنے ارمان نکلتے ہیں
ایک ہم ہیں کہ ہوئے ایسے پشیمان کہ بسایک وہ ہیں کہ جنہیں چاہ کے ارماں ہوں گے
فقیر شہر کے تن پر لباس باقی ہےامیر شہر کے ارماں ابھی کہاں نکلے
اولیں قرب کی سرشاری میںکتنے ارماں تھے جو اب یاد نہیں
حسرت ہے کوئی غنچہ ہمیں پیار سے دیکھےارماں ہے کوئی پھول ہمیں دل سے پکارے
نئے سفر کا جو اعلان بھی نہیں ہوتاتو زندہ رہنے کا ارمان بھی نہیں ہوتا
رہ جائے بعد وصل بھی چیٹک لگی ہوئیکچھ رکھئے کچھ نکال کے ارمان جائیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books