aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fiil"
اب اتنی سادگی لائیں کہاں سےزمیں کی خیر مانگیں آسماں سےاگر چاہیں تو وہ دیوار کر دیںہمیں اب کچھ نہیں کہنا زباں سےستارہ ہی نہیں جب ساتھ دیتاتو کشتی کام لے کیا بادباں سےبھٹکنے سے ملے فرصت تو پوچھیںپتا منزل کا میر کارواں سےتوجہ برق کی حاصل رہی ہےسو ہے آزاد فکر آشیاں سےہوا کو رازداں ہم نے بنایااور اب ناراض خوشبو کے بیاں سےضروری ہو گئی ہے دل کی زینتمکیں پہچانے جاتے ہیں مکاں سےفنا فی العشق ہونا چاہتے تھےمگر فرصت نہ تھی کار جہاں سےوگرنہ فصل گل کی قدر کیا تھیبڑی حکمت ہے وابستہ خزاں سےکسی نے بات کی تھی ہنس کے شایدزمانے بھر سے ہیں ہم خود گماں سےمیں اک اک تیر پہ خود ڈھال بنتیاگر ہوتا وہ دشمن کی کماں سےجو سبزہ دیکھ کر خیمے لگائیںانہیں تکلیف کیوں پہنچے خزاں سےجو اپنے پیڑ جلتے چھوڑ جائیںانہیں کیا حق کہ روٹھیں باغباں سے
ہوا ہوں میں فنا فی العشق بسملؔنہ اب دل ہے نہ دل کی آرزو ہے
کیا بوریا نشیں کو ہوس تاج و تخت کیکیا خاک آشنا کو غرض اسپ و فیل سے
بے تکلف آئے تم کھولے ہوئے بند قبااب گرہ دل کی ہمارے فی الحقیقت کھل گئی
دل میں ناسور پھر جدھر چاہےہر طرف کوچۂ جراحت ہے
خود جس میں کچھ نہ پایا نہ اوروں کو کچھ دیافی الاصل ایسی زندگی بیکار ہی تو ہے
جان و دل پر جتنے صدمے ہیں اسی کے دم سے ہیںزندگی ہے فی الحقیقت دشمن جانی مری
فی الحقیقت یہ بھی کم گلزار جنت سے نہیںحوریں پھرتی ہیں سر بازار قیصر باغ میں
فی الحقیقت کوئی نہیں مرتاموت حکمت کا ایک پردا ہے
گزرتی ہیں جو فیل شب پہ سج دھج کر تری یادیںہم ان پر اپنے سگ ہائے تمنا چھوڑ دیتے ہیں
آنکھ کی قسمت ہے اب بہتا سمندر دیکھنااور پھر اک ڈوبتے سورج کا منظر دیکھنا
گر عیش سے عشرت میں کٹی رات تو پھر کیااور غم میں بسر ہو گئی اوقات تو پھر کیا
التجائے وصل پر محشر میں وہ کہنے لگےاپنے وعدے کی وفا فی الفور کوئی کیوں کرے
سچ کہا اے دل بتوں کے ظلم سےجان عاجز فی الحقیقت ہو گئی
اس کا ملنا ہے اپنے کھونے پرفی الحقیقت خدا خودی میں نہیں
وقفۂ موت بھی غنیمت ہےکچھ تو فی الجملہ مل گیا آرام
میرے دشمن کے قلب میں فی الوقتجنگ کا حوصلہ نہیں باقی
غموں کے فیل نہ ڈھا دیں کہیں یہ کعبۂ دلسو ہم دعائے ابابیل کرنا چاہتے ہیں
بوئے گل اس گل کی بو کے روبروفی الحقیقت بے حقیقت ہو گئی
شباب ہوش کہ فی الجملہ یادگار ہوئیجو عمر صرف تماشائے حسن یار ہوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books