aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gashta"
پھر ترے کوچہ کو جاتا ہے خیالدل گم گشتہ مگر یاد آیا
میرا دل گم گشتہ جو ڈھونڈا نہیں ملتاوہ اپنا دہن اپنی کمر دیکھ رہے ہیں
جب بھی نظر اٹھی تو فلک کی طرف اٹھیبر گشتہ آسمان سے گویا نہ تو نہ میں
پھر ہمارا دل گم گشتہ بھی مل جائے گاپہلے تو اپنا دہن اپنی کمر پیدا کر
میں اس گلی سے یہی سوچ کر گزرتا ہوںکتاب زیست کا گم گشتہ باب مل جائے
کون سا طائر گم گشتہ اسے یاد آیادیکھتا بھالتا ہر شاخ کو صیاد آیا
میرؔ گم گشتہ کا ملنا اتفاقی امر ہےجب کبھو پایا ہے خواہش مند پایا ہے بہت
خموشی میں نہاں خوں گشتہ لاکھوں آرزوئیں ہیںچراغ مردہ ہوں میں بے زباں گور غریباں کا
مجھے نہ جنت گم گشتہ کی بشارت دےکہ مجھ کو یاد ابھی تک ہے ہجرت اول
اس نے آنچل سے نکالی مری گم گشتہ بیاضاور چپکے سے محبت کا ورق موڑ دیا
کس لیے کیجے کسی گم گشتہ جنت کی تلاشجب کہ مٹی کے کھلونوں سے بہل جاتے ہیں لوگ
یاد آیا جنون گم گشتہبے طلب قرض دوستاں کی طرح
وہ تھا مرا دل خوں گشتہ جس کے مٹنے سےبہار باغ جناں تھی وجود دنیا تھا
زندگی فردوس گم گشتہ کو پا سکتی نہیںموت ہی آتی ہے یہ منزل دکھانے کے لیے
ز بس خوں گشتۂ رشک وفا تھا وہم بسمل کاچرایا زخم ہائے دل نے پانی تیغ قاتل کا
سوچتے اور جاگتے سانسوں کا اک دریا ہوں میںاپنے گم گشتہ کناروں کے لیے بہتا ہوں میں
اس کو رہتا ہے ہمیشہ مری وحشت کا خیالمیرے گم گشتہ غزالوں کا پتا چاہتی ہے
تکلف ساز رسوائی ہے غافل شرم رعنائیدل خوں گشتہ در دست حنا آلودہ عریاں ہے
ہم تو خوں گشتہ تمناؤں کے ماتم میں رہےسینہ کوبی نہ گئی سینہ فگاری نہ گئی
عنقا نے گم کیا ہے نشاں نام کے لیےگم گشتہ کون کہتا ہے شہرت پرست ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books