aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "guzar"
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہےآج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا
دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگدیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہوتے تک
اس کی امید ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپعمر گزار دیجیے عمر گزار دی گئی
جس طرح سے تھوڑی سی ترے ساتھ کٹی ہےباقی بھی اسی طرح گزر جائے تو اچھا
بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گےصرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گاوقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
گزر گیا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوںخیال دل کو مرے صبح و شام کس کا تھا
میں ترے ساتھ ستاروں سے گزر سکتا ہوںکتنا آسان محبت کا سفر لگتا ہے
اب ہے بس اپنا سامنا در پیشہر کسی سے گزر گیا ہوں میں
وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہےایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا
بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتاجو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعدآج کا دن گزر نہ جائے کہیں
ابھی اس طرف نہ نگاہ کر میں غزل کی پلکیں سنوار لوںمرا لفظ لفظ ہو آئینہ تجھے آئنے میں اتار لوں
پہنچیں گے رہ گزر یار تلک کیوں کر ہمپہلے جب تک نہ دو عالم سے گزر جائیں گے
عہد وابستگی گزار کے میںوجہ وابستگی کو بھول گیا
اس خانۂ ہستی سے گزر جاؤں گا بے لوثسایہ ہوں فقط نقش بہ دیوار نہیں ہوں
آدمی وقت پر گیا ہوگاوقت پہلے گزر گیا ہوگا
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books