aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hazrat"
ہمیں تو حضرت واعظ کی ضد نے پلوائییہاں ارادۂ شرب مدام کس کا تھا
جنوں میں جتنی بھی گزری بکار گزری ہےاگرچہ دل پہ خرابی ہزار گزری ہے
حضرت زلف غالیہ افشاںنام اپنا صبا صبا کیجے
رندوں کو ڈرا سکتے ہیں کیا حضرت واعظجو کہتے ہیں اللہ سے ڈر کر نہیں کہتے
امید حور نے سب کچھ سکھا رکھا ہے واعظ کویہ حضرت دیکھنے میں سیدھے سادھے بھولے بھالے ہیں
چشمک مری وحشت پہ ہے کیا حضرت ناصحطرز نگہ چشم فسوں ساز تو دیکھو
تکرار تجلی نے ترے جلوے میں کیوں کیحیرت زدہ سب اہل نظر دیکھ رہے ہیں
بظاہر با ادب یوں حضرت ناصح سے ملتا ہوںمرید خاص جیسے مرشد کامل سے ملتا ہے
جناب داغؔ کے مشرب کو ہم سے تو پوچھوچھپے ہوئے ہیں یہ حضرت کسی کو کیا معلوم
حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھاویں گے کیا
تاب نظارہ نہیں آئنہ کیا دیکھنے دوںاور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے
بے صرفہ ہی گزرتی ہے ہو گرچہ عمر خضرحضرت بھی کل کہیں گے کہ ہم کیا کیا کیے
پھینک آئے تھے مجھ کو بھی مرے بھائی کنویں میںمیں صبر میں بھی حضرت ایوب رہا ہوں
ہے احترام حضرت انسان میرا دینبے دین ہو گیا ہوں مجھے مار دیجئے
حضرت عشق کے مکتب میں ہے تعلیم کچھ اوریاں لکھا یاد رہے اور نہ پڑھا یاد رہے
میری حالت دیکھیے اور ان کی صورت دیکھیےپھر نگاہ غور سے قانون قدرت دیکھیے
دور حیات آئے گا قاتل قضا کے بعدہے ابتدا ہماری تری انتہا کے بعد
چپ رہ نہ سکا حضرت یزداں میں بھی اقبالؔکرتا کوئی اس بندۂ گستاخ کا منہ بند
مجروحؔ ہوئے مائل کس آفت دوراں پراے حضرت من تم نے دل بھی نہ لگا جانا
زندان جہاں سے یہ نفرت اے حضرت واعظ کیا کہنااللہ کے آگے بس نہ چلا بندوں سے بغاوت کر بیٹھے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books