aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jism"
اس کے ہی بازوؤں میں اور اس کو ہی سوچتے رہےجسم کی خواہشوں پہ تھے روح کے اور جال بھی
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگاکریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے
روح نے عشق کا فریب دیاجسم کو جسم کی عداوت میں
آج شمشان کی سی بو ہے یہاںکیا کوئی جسم جل رہا ہے کہیں
فریب دے کے ترا جسم جیت لوں لیکنمیں پیڑ کاٹ کے کشتی نہیں بناؤں گا
وہ ستارہ ہے چمکنے دو یوں ہی آنکھوں میںکیا ضروری ہے اسے جسم بنا کر دیکھو
دل کہ آتے ہیں جس کو دھیان بہتخود بھی آتا ہے اپنے دھیان میں کیا
نیلگوں جھیل ناف تک پہنےصندلیں جسم مل رہی ہوگی
جسم میں آگ لگا دوں اس کےاور پھر خود ہی بجھا دوں اس کو
پیڑ کے کاٹنے والوں کو یہ معلوم تو تھاجسم جل جائیں گے جب سر پہ نہ سایہ ہوگا
یہ بھی بڑا کرم ہے سلامت ہے جسم ابھیاے خسروان شہر قبائیں مجھے نہ دو
پھول کی طرح مرے جسم کا ہر لب کھل جائےپنکھڑی پنکھڑی ان ہونٹوں کا سایا دیکھوں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
میں نظر بھر کے ترے جسم کو جب دیکھتا ہوںپہلی بارش میں نہایا سا شجر لگتا ہے
کیا ترا جسم ترے حسن کی حدت میں جلاراکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہےآنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
جسم سے ساتھ نبھانے کی مت امید رکھواس مسافر کو تو رستے میں ٹھہر جانا ہے
اللہ ری جسم یار کی خوبی کہ خودبخودرنگینیوں میں ڈوب گیا پیرہن تمام
میں اداسیاں نہ سجا سکوں کبھی جسم و جاں کے مزار پرنہ دیے جلیں مری آنکھ میں مجھے اتنی سخت سزا نہ دے
ہر ایک جسم روح کے عذاب سے نڈھال ہےہر ایک آنکھ شبنمی ہر ایک دل فگار ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books