aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kachche"
ٹوٹ جائیں کہ پگھل جائیں مرے کچے گھڑےتجھ کو میں دیکھوں کہ یہ آگ کا دریا دیکھوں
آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والےگھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے
دنیا کے کچے رنگوں کا رونا رویاپھر دنیا پر اپنا رنگ جمایا ہم نے
تباہ کر گئی پکے مکان کی خواہشمیں اپنے گاؤں کے کچے مکان سے بھی گیا
کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئیمضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا
عمارتوں کی بلندی پہ کوئی موسم کیاکہاں سے آ گئی کچے مکان کی خوشبو
خواہشوں کی نذر کر دوں کس لیے انمول اشککچے دھاگوں میں کوئی موتی پرو سکتا نہیں
اس سر تال کا اور مزا تھاکچے گھر کی چھت پر بارش
کچے مکان جتنے تھے بارش میں بہہ گئےورنہ جو میرا دکھ تھا وہ دکھ عمر بھر کا تھا
عشق کچے گھڑے پہ ڈوب گیالمحہ جب انتظار کا آیا
گوشے بدل بدل کے ہر اک رات کاٹ دیکچے مکاں میں اب کے بھی برسات کاٹ دی
ٹوٹتی رہتی ہے کچے دھاگے سی نیندآنکھوں کو ٹھنڈک خوابوں کو گرانی دے
یہ اس کے پیار کی باتیں فقط قصے پرانے ہیںبھلا کچے گھڑے پر کون دریا پار کرتا ہے
میرے کچے مکان کے اندرآج تقریب چشم تر کی ہے
کچے بخیے کی طرح رشتے ادھڑ جاتے ہیںلوگ ملتے ہیں مگر مل کے بچھڑ جاتے ہیں
اس کے ہاتھوں میں تباہی کے سوا کچھ بھی نہیںکچے پھل کاٹ گراتا ہے چلا جاتا ہے
ایک طرف کچھ کچے گھر تھےایک طرف نالہ چلتا تھا
سارے گھر میں شام ڈھلے تک کھیل وہ دھوپ اور چھاؤں کالپے پتے کچے آنگن میں لوٹ لگاتی دوپہریں
ناکامی کی صورت میں ملے طعنۂ نایافتاب کام مرے اتنے بھی کچے نہیں ہوتے
کچے مکان جیسے گھروندے سے کھیلتیپختہ ہوا جو صحن تو مٹی نہیں رہی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books